Business Recorder - Sports

ملنے، بریسویل کی واپسی، نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز میں راچن رویندر کی خدمات حاصل نہیں
نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی پانچ ٹی 20 میچوں کی ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے اور اسپن آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کی واپسی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹی20، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹی20  22 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔

رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف رنر اپ رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 13 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر رہنے والے ملنے اور بریسویل واپس آگئے ہیں۔

راچن رویندر گزشتہ ہفتے تشہیری شوٹ کے دوران دایاں کندھا اترنے کے باعث ٹی20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، تاہم ون ڈے سیریز میں ان کی واپسی متوقع ہے۔

اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن بھی دوبارہ ایک ساتھ کھیلیں گے۔ فاسٹ باؤلر بین سیئرز ٹخنے کی انجری سے بحالی کے باعث دستیاب نہیں۔

کوچ روب والٹر نے کہا کہ اسکواڈ میں موجود تمام 16 کھلاڑیوں کو سیریز کے دوران استعمال کیا جائے گا، تاکہ کھلاڑیوں کے کام کا بوجھ متوازن رکھا جاسکے۔

اسکواڈ : مچل سینٹنر (کپتان)، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، زیک فولکس، میٹ ہنری، بیون جیکبز، کائل جیمیسن، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ٹم سیفرٹ، ناتھن اسمتھ۔