Business Recorder - World

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب گھر میں نظر بندی کیلئے شرائط پوری کرنے میں مصروف
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق جیل سے رہائی اور باقی سزا گھر میں نظر بندی کے تحت گزارنے کی شرائط پوری کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ان کے وکلا کے مطابق ان میں 50 ملین رنگٹ (1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر) جرمانے کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

وکلا نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ نجیب رزاق کیلئے جرمانہ ادا کرنا آسان نہیں کیونکہ ان کے اثاثوں، بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کا بڑا حصہ حکومت کی جانب سے منجمد اور قانونی کارروائی کی زد میں ہے۔

نجیب رزاق 2009 سے 2018 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے اور ون ملائیشیا ڈیولپمنٹ برہاد (1 ایم ڈی بی) سے متعلق اربوں ڈالر کی کرپشن کے مقدمے میں مجرم قرار دیے گئے تھے۔ وہ مسلسل الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

ملائیشیا کے بادشاہ نے جمعہ کو نجیب رزاق کو باقی سزا گھر میں نظر بندی کے تحت گزارنے کی اجازت دی تھی۔ جیل حکام کے مطابق معافی کی باضابطہ تحریری تصدیق کا انتظار ہے۔

نجیب رزاق کی جماعت یو ایم این او نے جرمانے کی ادائیگی میں مدد کیلئے چندہ مہم شروع کردی ہے، جس سے ہفتہ تک تقریباً 10 لاکھ رنگٹ جمع ہوچکے تھے۔