Business Recorder - World

نئی امریکی پابندیاں یوکرین امن معاہدہ مشکل بنا دیں گی، روس
کریملن نے کہا ہے کہ روس پر مزید امریکی پابندیاں عائد ہونے سے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں مزید مشکل ہوجائیں گی۔

بدھ کو امریکی ایوان نمائندگان نے روس کے خلاف وسیع پیمانے پر نئی پابندیوں کے پیکیج کی منظوری دی، جس کا مقصد یوکرین جنگ کے معاملے پر ماسکو پر معاشی دباؤ بڑھانا ہے۔ بل اب قانون بننے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کا منتظر ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ روس اس دستاویز پر پیش رفت کی نگرانی کررہا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام  غیر دوستانہ کارروائیوں کے زمرے میں آتا ہے اور امریکا کی جانب سے مزید پابندیاں یوکرین میں امن معاہدے کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیں گی۔

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی ثالثی میں جاری کوششیں کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہیں، تاہم ٹرمپ نے رواں ماہ عمل کو دوبارہ آگے بڑھانے کی کوشش میں دو خصوصی نمائندے ماسکو اور کیف بھیجے تھے۔