Business Recorder - Business & Finance

براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 24 فیصد اضافہ
رواں مالی سال 2026-24 کے پہلے دو ماہ (جولائی تا اگست) کے دوران براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 24 فیصد اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ اگست میں سرمایہ کاری کی آمد میں اضافہ رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مالی سال 2027 کے پہلے دو ماہ (جولائی تا اگست) کے دوران پاکستان میں 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 39 کروڑ 86 لاکھ ڈالر رہی تھی یوں ایف ڈی آئی میں 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

اگست 2026 میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں سالانہ  80 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیاد پر یہ 77 فیصد بڑھ گئی۔

اگست 2026 میں ایف ڈی آئی 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی جو اگست 2025 میں 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔

چینی کمپنیوں کی جانب سے براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) جولائی تا اگست بڑھ کر 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی۔ متحدہ عرب امارات سے ایف ڈی آئی بھی جولائی تا اگست  بڑھ کر 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئی جو ایک سال قبل 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے ایک نوٹ میں کہا کہ بجلی اور مالیاتی شعبوں میں ایف ڈی آئی کی سب سے زیادہ آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ ملکوں کے لحاظ سے چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات بڑے خالص سرمایہ کار رہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026