Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو حکام کو ہدایت کی کہ برآمد کنندگان کے لیے غیر ضروری دفتری رکاوٹیں ختم کی جائیں اور تجارتی طریقہ کار کو آسان بنایا جائے کیونکہ حکومت ملک کے برآمدی شعبے کو وسعت دینے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

برآمدات میں اضافے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک تجارت کو ملک کی اقتصادی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید صنعتوں اور شعبوں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے اور برآمدی طریقہ کار کو تیز، آسان اور زیادہ شفاف بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ملکی مصنوعات کو بیرون ملک فروخت کرنے سے قبل ان میں زیادہ ویلیو ایڈیشن کی بھی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بہتر معیار اور مسابقتی صلاحیت سے ملک کو عالمی منڈیوں میں زیادہ حصہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

حکام کو ہدایت کی گئی کہ ملک میں تیار کی جانے والی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے، معیار کی جانچ اور یقین دہانی کے نظام کو مضبوط کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ برآمد کنندگان بیرون ملک نافذ ضوابط کی پابندی کریں۔

شہباز شریف نے برآمدی صنعتوں میں ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو عالمی تجارت کی بدلتی ہوئی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مزید ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں برآمدات کے فروغ کے لیے حکومتی روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور نئی منڈیوں تک رسائی، ملکی برآمدی مصنوعات کے دائرہ کار میں تنوع، مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان اپنی مصنوعات کے لیے منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے کی کوششوں کے تحت کئی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت اور ترجیحی تجارتی معاہدوں کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

حکومت بیرون ملک فروخت کی جانے والی اشیا کے دائرہ کار کو بھی وسیع کرنے کی کوشش کررہی ہے جس میں باغبانی کی مصنوعات بھی شامل ہیں جبکہ جراحی اور طبی آلات کی برآمدات بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پاکستانی مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کو بین الاقوامی اسپتالوں کے ٹینڈرز اور خریداری کے معاہدوں کے حصول کے لیے مسابقت کی ترغیب دینے کے لیے اقدامات وضع کیے جارہے ہیں جس سے ملک کی طبی آلات کی صنعت کے لیے ایک بڑی منڈی کھلنے کا امکان ہے۔

حکومت بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانے اور ان کے فروغ کے لیے تجارتی نمائشوں کا بھی استعمال کررہی ہے۔

ٹیکسپو، ہیلتھ، انجینئرنگ اینڈ منرلز شو اور فوڈ ایگ سمیت مختلف نمائشیں مختلف شہروں میں منعقد کی جارہی ہیں جب کہ انفرادی شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والی نمائشیں بھی جاری ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کے دانشورانہ املاک سے متعلق قوانین کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ان میں ترامیم کا کام جاری ہے جس کا مقصد جدت کی حوصلہ افزائی اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) کی تنظیم نو کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026