Business Recorder - Pakistan

پٹرول ریلیف اسکیم،اسحاق ڈار کی فیول اسٹیشنز کو 24 گھنٹے میں ادائیگی کی ہدایت
وفاقی حکومت بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم ملک بھر میں شروع کرنے جارہی ہے جس کے تحت موٹر سائیکلوں، تین پہیوں والی گاڑیوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو رعایتی نرخوں پر ایندھن فراہم کیا جائے گا جبکہ اس کی مکمل لاگت وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کے ملک گیر آغاز کا جائزہ لینے کے لیے فیول سبسڈی سے متعلق قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے نویں اجلاس کی صدارت کی۔

اسلام آباد میں کامیاب منصوبہ کے بعد کمیٹی نے ملک گیر آغاز کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ اسکیم کے تحت موٹر سائیکلوں، تین پہیوں والی گاڑیوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں، جن میں لوڈرز اور پک اَپس بھی شامل ہیں کو رعایتی ایندھن فراہم کیا جائے گا جبکہ اس کی مکمل لاگت وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

رجسٹریشن اب ملک بھر میں 9771 پر ایس ایم ایس کے ذریعے کھلی ہے۔ فیول ٹوکنز کی وصولی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب یعنی رات 12 بجے شروع ہوگی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ پٹرول اسٹیشنوں کو ادائیگیاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے 24 گھنٹوں کے اندر نمٹائی جائیں اور صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سطح پر رابطہ مکمل کریں تاکہ مطلوبہ مستفید افراد تک ریلیف کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات و نشریات ، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے پٹرولیم، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، چیئرمین اوگرا، چیئرمین پی ٹی اے،چیف سیکرٹریز خیبر پختونخوا اور بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور دیگر وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اسحاق ڈار نے منگل کو وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم کے انتظامی امور پر پیش رفت کے جائزے کے لیے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل آسان اور قابلِ رسائی ہونا چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت کی کہ عوام تک مؤثر آگاہی پہنچانے اور پیٹرول اسٹیشنز پر اسکیم کے ہموار نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اسکیم سے متعلق معلومات عوام تک پہنچائیں اور رجسٹریشن میں سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوامی آگاہی اور رجسٹریشن کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو آگاہ کیا گیا کہ یہ اسکیم اسلام آباد میں فعال ہے اور 16 ستمبر 2026 کو رات 11 بج کر 59 منٹ پر پورے پاکستان میں شروع کردی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر آئی ٹی، وزیر پارلیمانی امور، وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی، سیکریٹری آئی ٹی اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026