Business Recorder - World

امریکا نے سعودی عرب کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن رکن کانگریس اور امریکی فوج کے سابق اہلکار ویسلی ہنٹ کو سعودی عرب میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا ہے۔ یہ عہدہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران خالی تھا۔

ویسلی ہنٹ کی نامزدگی پیر کو امریکی سینیٹ کو بھیج دی گئی، جسے ان کی تعیناتی کی منظوری کے لیے ووٹ دینا ہوگا۔

ہنٹ نے ایکس پر جاری کردہ پوسٹ میں کہا کہ فوجی افسر کی حیثیت سے جنگ میں اور مملکت میں دو سال تک سفارتی رابطہ کار کے طور پر خطے میں خدمات انجام دینے کے بعد، میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کی اسٹریٹجک اہمیت اور اس عہدے کی غیر معمولی ذمہ داری کو سمجھتا ہوں۔

یہ نامزدگی سعودی عرب کے لیے ایک حساس وقت میں سامنے آئی ہے، جو امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ یمن کے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے سعودی سرزمین پر تازہ حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے۔

حوثی گروپ یمن میں سعودی حمایت یافتہ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف لڑ رہا ہے۔ گروپ نے گزشتہ ہفتے یمن کے بحیرہ احمر کے ساحل اور باب المندب آبنائے پر قبضہ کرلیا تھا، جو وسیع تر امریکا۔ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں سرگرمیاں متاثر ہونے کے بعد مزید اہم ہوگئی ہے۔

حوثیوں نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ہے، جو دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کی علامتی حد سے تجاوز کرگئیں۔

ایکسِیوس نے رپورٹ کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حال ہی میں ٹرمپ سے یمن میں حوثیوں کے خلاف حملوں کا حکم دینے کی درخواست کی تھی، تاہم امریکی صدر نے انکار کردیا۔