Business Recorder - News

ایس سی او پینل کی ایران پر نئے حملے کی مذمت
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ ادارے ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (آر اے ٹی ایس) نے ایران پر حالیہ فوجی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تہران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ایس سی او آر اے ٹی ایس کونسل کا 46واں اجلاس پاکستان کی صدارت میں ہوا، جس میں بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغز جمہوریہ، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندوں سمیت آر اے ٹی ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں علاقائی سلامتی سے متعلق بین الاقوامی ایجنڈے کے اہم امور پر غور کیا گیا۔ کونسل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئے فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس معاملے پر ایس سی او کے پہلے سے اعلان کردہ مؤقف کی توثیق کی۔

کونسل نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی المناک ہلاکت پر ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔  اجلاس میں ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی، امن اور خطے میں استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کی گئی۔

کونسل نے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف تعاون سے متعلق سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لیے مختلف منصوبوں کی منظوری دی۔

2027 میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ معلوماتی کارروائی، انٹرنیٹ کے دہشت گردانہ استعمال کی روک تھام سے متعلق عملی سیمینار اور مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایس سی او آر اے ٹی ایس کونسل کی صدارت پاکستان سے روس کو منتقل کردی گئی۔ آئندہ اجلاس تاشقند میں ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026