Business Recorder - Business & Finance

عدالتی کیس نمٹانے کیلئے پاکستان سروسز لمیٹڈ کی ری اسٹرکچرنگ پر مذاکرات جاری ہے، ٹھٹھہ سیمنٹ
ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی ایچ سی سی ایل) نے  کہا ہے کہ پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ایل) کی مجوزہ تنظیمِ نو پر مذاکرات جاری ہیں ، تاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت معاملہ باہمی رضامندی سے حل کیا جاسکے۔

لسٹڈ سیمنٹ کمپنی نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں بتائی۔

کمپنی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کمپنیز اوریجنل نمبر 17 آف 2025 کے تحت زیرِ سماعت معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے کمپنی کی مجوزہ تنظیمِ نو پر مذاکرات جاری ہیں۔ حتمی معاہدے طے پانے کے بعد اس بارے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ تازہ اعلان گزشتہ ہفتے ٹھٹھہ سیمنٹ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کمپنی نے کہا تھا کہ پاکستان سروسز کی مجوزہ تنظیم نو کے حوالے سے اصولی اتفاق رائے ہوگیا ہے، تاہم حتمی معاہدوں کو طے کیا جانا باقی ہے۔

دریں اثنا پاکستان سروسز لمیٹڈ 1958 میں کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوئی تھی، جسے اب کمپنیز ایکٹ 2017 کہا جاتا ہے۔

کمپنی کا بنیادی کاروبار پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کی چین کی ملکیت اور انتظام ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی اپنے ٹریڈ مارک اور نام  پرل کانٹی نینٹل کے استعمال کے لیے فرنچائز بھی دیتی ہے، جبکہ لاہور میں نسبتاً کم بجٹ کا ایک ہوٹل بھی چلاتی ہے لیکن حالیہ مہینوں میں کمپنی کی شیئر ہولڈنگ میں کئی اہم تبدیلیاں اور اس کے بعد قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

14 جولائی 2025 کو اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان سروسز کے 27.95 فیصد حصص 6.36 ارب روپے سے زائد میں حاصل کیے۔ اسی عرصے میں داؤد جان محمد نے بھی پاکستان سروسز کے 28 فیصد ووٹنگ شیئرز 700 روپے فی شیئر کے حساب سے خرید لیے۔

بعد ازاں 14 اکتوبر 2025 کو ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان سروسز کے 28 فیصد حصص 6.45 ارب روپے میں خریدنے کا اعلان کیا، جو 710 روپے فی شیئر کے حساب سے بنتا ہے۔

24 فروری 2026 کو پاکستان سروسز لمیٹڈ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کے بعد اپنے ڈائریکٹرز کے انتخابات ملتوی کردیے۔ عدالت نے حصص کی خریداری اور ڈائریکٹرز کے انتخابات سے متعلق کارروائی معطل کرتے ہوئے کمپنی کی شیئر ہولڈنگ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل، کنٹرول اور انتظامی معاملات میں موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم دیا۔