Business Recorder - Business & Finance

جام کمال کا ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس کا دورہ
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیمبر کے چیئرمین اور ممتاز کاروباری نمائندوں سے ملاقات کی اور پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کاروباری سطح پر روابط، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اپنے سرکاری دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر تجارت نے چیمبر کی قیادت کے ساتھ پاکستان اور ہانگ کانگ کی کاروباری برادریوں کے درمیان براہِ راست روابط بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت میں سروسز سیکٹر، بالخصوص مالیاتی خدمات، ہوا بازی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ہانگ کانگ کی مہارت سے پاکستان کے استفادے کے مواقع کو اجاگر کیا گیا۔ دونوں جانب سے باہمی تعاون کے فروغ، رابطوں کو مضبوط بنانے اور ٹرانزٹ روٹس کی ترقی کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی صلاحیت پر بھی زور دیا گیا۔

جام کمال نے معروف کاروباری نمائندوں کے درمیان باقاعدہ روابط اور نئی تجارتی مواقع تلاش کرنے کے لیے تجارتی وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس اور پاکستان کے بڑے تجارتی اداروں، بشمول فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر نے ہانگ کانگ کی معیشت میں پاکستانی کاروباری اداروں اور وسیع تر پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں کردار کو سراہا۔

انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ادارہ جاتی اور تجارتی روابط کے مزید فروغ سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

بعد ازاں وزیر تجارت نے پاکستان کلب میں عشائیے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جام کمال خان نے پاکستان اور ہانگ کانگ دونوں کے لیے قیمتی خدمات انجام دینے پر پاکستانی کمیونٹی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک اہم بین الاقوامی مالیاتی، تجارتی اور رابطہ جاتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے جس کے باعث پاکستانی کاروباری افراد اور پیشہ ور افراد کے لیے یہاں وسیع مواقع موجود ہیں۔