Business Recorder - World

موخا ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے دو فضائی حملے، حوثی میڈیا
سعودی عرب نے جمعہ کو اسٹریٹجک شہر موخا کے ایئرپورٹ کو نشانہ بناتے ہوئے دو فضائی حملے کیے، جو اب حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔ حوثی ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق سعودی فضائی حملوں میں موخا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

یمن کے حوثیوں نے جمعرات کو آبنائے باب المندب کے اطراف یمنی حکومت کی فورسز کے خلاف بڑے حملے کے بعد بحیرہ احمر کی بندرگاہی شہر موخا کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

حوثی ٹی وی چینل نے کہا کہ سعودی دشمن نے موخا ایئرپورٹ پر دو حملے کیے۔

بعد ازاں ایک مقامی حکومتی عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ چھ میزائلوں نے موخا بندرگاہ کو نشانہ بنایا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ میزائل کہاں سے داغے گئے۔

حوثیوں نے جمعہ کو ایک اہم جزیرے پر بھی قبضہ کرلیا اور بظاہر باب المندب کے یمنی جانب ساحلی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جس سے سعودی تیل کی برآمدات کے لیے اہم بحری راستہ ان کے قبضے میں آگیا ہے۔

حوثیوں کے پولٹ بیورو کے رکن حازم الاسد نے جمعہ کو نیوز آؤٹ لیٹ العربی الجدید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے سے آزادانہ آمدورفت کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی کوئی وجہ نہیں ۔

یہ بحری راستہ بحیرہ احمر اور نہر سویز کے ذریعے ایشیا کو یورپ سے ملاتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں وسیع تر جنگ شروع ہونے کے بعد اس راستے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کردی تھی۔