Business Recorder - World

آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت سنگل ڈیجٹ میں آگئی
جمعہ کو جاری ابتدائی جہاز ٹریکنگ ڈیٹا  کے مطابق آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت جمعرات کو کم ہو کر 7 رہ گئی جو ایک روز قبل 11 تھی، جبکہ گزشتہ 10 روز کی اوسط 15 جہاز یومیہ ہے۔

شپ ٹریکر کیپلر کے مطابق 7 جہازوں میں سے 2 پانامیکس آبنائے سے باہر نکلے، جن میں ایک کھاد لے کر جارہا تھا جبکہ دوسرا خالی تھا۔ مزید 5 جہاز آبنائے میں داخل ہوئے، جن میں خشک مال، اسٹیل، اناج اور پٹرولیم مصنوعات لے جانے والے جہاز شامل تھے۔

اعداد و شمار میں وہ جہاز شامل نہیں جو شناخت سے بچنے کے لیے اپنے خودکار شناختی نظام کے ٹرانسپونڈر بند کرکے آبنائے سے گزرے ہوں۔

دریں اثنا، قطر انرجی سے منسلک دو خالی جہاز اس ہفتے آبنائے ہرمز میں نظر آئے۔ قطر انرجی کے زیر کنٹرول ایک اور جہاز ال مرونہ 10 ستمبر کو آبنائے سے نکل کر راس لفان سے پاکستان کے لیے ایل این جی کارگو لے گیا۔

بحیرہ احمر میں ایران کے حامی حوثیوں نے جمعرات کو یمن کی بندرگاہی شہر موخا پر قبضہ کرلیا۔ باب المندب سے جمعرات کو 26 مال بردار جہاز گزرے، جو گزشتہ 10 روز کی اوسط 27 سے کم ہیں۔