Business Recorder - Editorials

ترسیلات زر میں مضبوط اضافہ
جولائی تا اگست 2026 کے دوران ترسیلات زر کی آمد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصد بڑھ کر 7.3 ارب ڈالر ہوگئی، جو گزشتہ سال 6.4 ارب ڈالر تھی۔ اس اضافے پر وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ مضبوط ترسیلات زر کی آمد ملک کے بیرونی مالیاتی ذخائر کو مضبوط بنانے اور مجموعی اقتصادی لچک میں اضافے میں مدد دے گی۔

ترسیلات زر میں اضافے میں اہم کردار سعودی عرب کا رہا، جہاں سے 873.5 ملین ڈالر موصول ہوئے، جو مجموعی ترسیلات زر کا 12 فیصد ہے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 749.8 ملین ڈالر، یعنی 10 فیصد، برطانیہ سے 563.7 ملین ڈالر، یعنی 7.7 فیصد، جبکہ امریکا سے 308.9 ملین ڈالر، یعنی مجموعی رقم کا 4 فیصد موصول ہوا۔

ترسیلات زر کی آمد 2020 سے مسلسل بڑھ رہی ہے اور 2025-26 میں 41.6 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق اس کی وجہ حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اقدامات تھے، جنہوں نے رسمی ذرائع سے ترسیلات زر کی آمد برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارمز، بشمول راست، کے بڑھتے ہوئے استعمال سے لین دین کی رفتار اور شفافیت بہتر ہوئی، جبکہ رقم منتقلی کے چارجز کے لیے ریبیٹ ڈھانچے کو آسان بنانے سے ترسیلات بھیجنے والوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے اخراجات کم ہوئے۔ ان اقدامات کے ساتھ مستحکم شرح مبادلہ کے ماحول نے بینکنگ اور ایکسچینج کمپنیوں کے ذرائع کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی اور غیر رسمی مارکیٹوں کی جانب رقوم کے رخ موڑنے کو محدود کرنے میں مدد دی۔

تاہم، یکم جولائی 2026 سے اسٹیٹ بینک نے عالمی مالیاتی فنڈ کے دباؤ کے تحت حکومت کی حمایت یافتہ ترسیلات زر کی دو مراعاتی اسکیمیں ختم کردیں، جن میں: (1) سوہنی دھرتی ترسیلات پروگرام شامل تھا، جو سرکاری ذرائع سے رقم بھیجنے پر پوائنٹس پر مبنی انعامی نظام کی اجازت دیتا تھا اور ان پوائنٹس کو قابل استعمال انعامات میں تبدیل کیا جاسکتا تھا؛ اور (2) ٹیلی گرافک ٹرانسفر چارجز مراعاتی اسکیم شامل تھی، جس کے تحت حکومت کمرشل بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو منتقلی فیس معاف کرنے کے عوض سالانہ 100 سے 120 ارب روپے ادا کرتی تھی۔ ان اسکیموں کی معطلی کے پہلے دو ماہ کے دوران ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، تاہم خدشات موجود ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ خلیجی ریاستوں سے ترسیلات بھیجنے والے، جن میں زیادہ تر غیر ہنرمند کارکن شامل ہیں، سرکاری ذرائع کے استعمال پر دوبارہ غور کرسکتے ہیں۔ لہٰذا حکومت اور اسٹیٹ بینک کے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ وہ مسلسل اس امر پر نظر رکھیں کہ ان دونوں مراعاتی اسکیموں کے خاتمے کے بعد سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر کی آمد پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ جاری مشرق وسطیٰ کے تنازع نے یہ جائز خدشات بھی پیدا کیے ہیں کہ خلیجی ممالک سے ترسیلات زر کی آمد متاثر ہوسکتی ہے۔ چنانچہ اسٹیٹ بینک کو ترسیلات زر کی آمد میں کسی بھی کمی کے حوالے سے چوکس رہنا ہوگا جبکہ حکومت کو خلیجی ممالک کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں رہنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ پاکستانی ترسیلات بھیجنے والے متاثر نہ ہوں۔

برآمدات، جو زرمبادلہ کمانے کا دوسرا مطلوبہ ذریعہ ہیں، بدقسمتی سے سالانہ تقریباً 29 سے 30 ارب ڈالر کی سطح پر جمود کا شکار ہیں جبکہ درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ پیدا ہوتا ہے جو کرنٹ اکائونٹ کے خسارے میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ترسیلات زر اس خلا کو زیادہ پائیدار سطح تک پُر کرتی ہیں۔ برآمدی آمدنی—جب برآمد کنندہ کی جانب سے کم قیمت ظاہر نہ کی گئی ہو، جو ایک غیر قانونی عمل ہے جس میں برآمد کنندہ اصل قیمت سے کم قیمت انوائس پر درج کرتا ہے—نہ صرف زیادہ ملکی پیداوار سے منسلک ہوتی ہے جس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوتا ہے، بلکہ اسے دوبارہ کاروبار میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے برعکس، ترسیلات زر کی آمد بنیادی طور پر کھپت کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے؛ اگرچہ اس سے وصول کنندگان کا معیار زندگی بہتر ہوتا ہے، تاہم اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس امر میں کوئی دو رائے نہیں کہ خلیجی ممالک میں غیر ہنرمند اور غیر تعلیم یافتہ افرادی قوت کی طلب میں کمی آئے گی اور حکومت کو فوری طور پر تکنیکی مہارتیں فراہم کرنے کے لیے ایک فعال پروگرام شروع کرنا چاہیے تاکہ خلیجی ممالک میں پاکستان سے نیم ہنرمند اور ہنرمند افرادی قوت کی مسلسل موجودگی یقینی بنائی جاسکے۔

چونکہ زرمبادلہ کے ذخائر—جو زیادہ تر بیرونی قرض گیری کے ذریعے بڑھ کر 17.1 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، جیسا کہ 28 اگست 2026 کو اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر بتایا گیا تین ماہ کی درآمدات کی کم از کم آئی ایم ایف کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ناکافی ہونے کا اندازہ ہے، اس لیے یہ یقینی بنانا انتہائی اہم ہے کہ ترسیلات زر کی آمد اور برآمدات، دونوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026