Business Recorder - World

غزہ میں اسرائیلی حملہ، والدین اور دو بچیاں شہید
جمعرات کو شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے بیت لاہیا میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک شخص، اس کی اہلیہ اور ان کی 8 اور 12 سالہ دو بیٹیاں شہید ہوگئیں، فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب اسرائیلی فوج نے گزشتہ دو روز کے دوران گھروں پر بمباری میں اضافہ کیا ہے۔

اکتوبر 2025 میں امریکا کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی نے بڑے پیمانے کی لڑائی روک دی تھی، تاہم اسرائیلی حملے جاری ہیں اور مستقل امن کی جانب پیش رفت محدود ہے۔ حماس اور اسرائیل دونوں ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق جنگ بندی کے نفاذ کے بعد غزہ میں 1,300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کے مطابق چار اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

مقامی افراد اور طبی عملے کے مطابق گزشتہ دو روز میں غزہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 6 گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے متعدد خاندان بے گھر ہوگئے۔