Business Recorder - Pakistan

گرین پولیسنگ کا فروغ، اسلام آباد پولیس کو 50 الیکٹرک گاڑیاں فراہم
وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو ایک تقریب میں شرکت کی، جس میں جدید، محفوظ اور ماحول دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے 50 الیکٹرک گاڑیاں اسلام آباد پولیس کے حوالے کی گئیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق تقریب کے دوران وزیراعظم نے الیکٹرک گاڑیوں کی چابیاں وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی کے حوالے کیں۔

تقریب میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت طلال چوہدری اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو دیگر شہروں کے پولیس محکموں کے لیے رول ماڈل بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی، آلات اور دیگر ضروری وسائل سے لیس کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کا مقصد گرین پولیسنگ کو فروغ دینا اور پولیس کارروائیوں کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کی کارکردگی اور عوامی خدمات کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

تقریب کے دوران اسلام آباد کے آئی جی پولیس نے وزیراعظم کو حال ہی میں قائم کیے گئے کیپیٹل پٹرول فورس کے بارے میں بریفنگ دی، جسے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ فورس ان کے محفوظ، اسمارٹ اور گرین دارالحکومت کے وژن کے مطابق قائم کی گئی ہے۔ فورس میں 200 پولیس اہلکار شامل ہوں گے، جبکہ ہر پٹرول یونٹ میں ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار تعینات ہوں گے۔

فورس میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار بھی شامل ہوں گے تاکہ مختلف علاقوں میں فوری ردعمل اور مؤثر گشت یقینی بنایا جاسکے۔ کیپیٹل پٹرول فورس کے تمام اہلکاروں کو پولیسنگ میں شفافیت، نگرانی اور جوابدہی بہتر بنانے کے لیے باڈی کیمروں سے لیس کیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کیپیٹل پٹرول فورس کے لیے 50 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ چونکہ یہ گاڑیاں مکمل طور پر بجلی پر چلیں گی، اس لیے ان سے ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ہر ماہ تقریباً 34 ملین روپے کے ایندھن کے اخراجات کی بچت ہوگی۔ بتایا گیا کہ ہر گاڑی کی لاگت تقریباً 10.5 ماہ میں ایندھن کی بچت کے ذریعے پوری ہوجائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، گرین پولیسنگ کے فروغ اور عوامی تحفظ میں بہتری کے لیے اسلام آباد پولیس کے اقدامات کو سراہا اور حکام کو ہدایت کی کہ جدید پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔