Business Recorder - Markets

ویون کے لیے پاکستان اسٹریٹجک گروتھ مارکیٹ ہے، سی ای او
عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون (ویون) نے پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ملک کو اسٹریٹجک گروتھ مارکیٹ قرار دیا ہے۔

یہ پیش رفت ویون گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کان ترزی اوغلو اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ویون گروپ کے سی ای او کان ترزی اوغلو اور جاز ورلڈ کے سی ای او عامر ابراہیم کی قیادت میں ویون اور جاز ورلڈ کے ایک وفد نے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمن سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی، ٹیلی کام کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری، خدمات کے معیار اور سازگار ریگولیٹری ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے ملک کی ڈیجیٹل ترقی میں معاونت پر پی ٹی اے کے کردار کو سراہا اور حالیہ اسپیکٹرم ایوارڈ اور 5G لائسنسنگ کے عمل کے ذریعے ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔

اضافی اسپیکٹرم کے حصول سے جاز ورلڈ کو اپنے 4G اور 5G نیٹ ورک کی توسیع تیز کرنے میں مدد ملی ہے۔ کمپنی 1,000 سے زائد فعال 5G سائٹس قائم کرچکی ہے اور 2026 کے اختتام تک یہ تعداد 2,500 سے تجاوز کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

کان ترزی اوغلو نے کہا کہ پاکستان ویون کیلئے بدستور ایک اسٹریٹجک گروتھ مارکیٹ ہے اور جاز ورلڈ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ملک میں 5G کے سفر میں پیش رفت کے لیے مسلسل سرمایہ کاری اور ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہوگی جو ایک صحت مند اور پائیدار ٹیلی کام شعبے کی معاونت کریں۔

پاکستان ویون کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے جہاں اس کی ذیلی کمپنی جاز ورلڈ 7 کروڑ 10 لاکھ سے زائد صارفین اور ملک بھر میں 4 کروڑ 39 لاکھ سے زائد 4G صارفین کے ساتھ ایک سرکردہ ڈیجیٹل آپریٹر ہے۔

عامر ابراہیم نے کہا کہ ہماری توجہ 4G اور 5G میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو سروس کے معیار میں بہتری اور زیادہ سے زیادہ افراد کو ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی فراہم کرنے میں تبدیل کرنے پر مرکوز ہے۔ اس پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے صنعت اور ریگولیٹری نظام کے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مسلسل سرمایہ کاری اور تعاون ضروری ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل خدمات قابلِ رسائی رہیں۔

قیادت نے کنیکٹیویٹی سے آگے جاز ورلڈ کے وسیع تر ارتقا پر بھی تبادلہ خیال کیا جہاں اس کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم مالی خدمات، بینکاری، انشورنس، ٹیکنالوجی اور دیگر ڈیجیٹل حلوں پر مشتمل ہے۔

ملاقات کے دوران ویون اور جاز ورلڈ نے پائیدار سرمایہ کاری، کنیکٹیویٹی اور سروس کے معیار میں بہتری، اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔