Business Recorder - Pakistan

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون : فیکٹری میں آتشزدگی، 3 افراد عمارت میں پھنس گئے
لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں تیسرے درجے کی شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان حسّان خان نے بتایا کہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی رسپانس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کردی گئی۔کئی گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

ترجمان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فیکٹری میں موجود تمام کارکنوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تین افراد عارضی طور پر عمارت کے اندر پھنس گئے تھے اور شدید دھویں کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے، تاہم ریسکیو ٹیموں نے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا۔

دریں اثنا کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن  نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے فوری معاونت کی درخواست کی تھی۔

کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق  کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی کی ہدایت پر لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس میں ہنگامی اقدامات فعال کردیے گئے۔

پانی سے بھرے ٹینکر فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیے گئے، جبکہ ہائیڈرنٹس سیل کے انچارج فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں رہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہائیڈرنٹس سیل کے آپریشنز کے لیے سی ای او کے فوکل پرسن ذاتی طور پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ مکمل طور پر بجھنے تک واٹر کارپوریشن کی جانب سے پانی کے ٹینکرز کی فراہمی جاری رکھی جائے گی، جبکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔