Business Recorder - World

ایران کا خلیج میں نیا رسٹرکٹڈ زون قائم کرنے کا اعلان
ایران نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں خلیج میں ایک نیا رسٹرکٹڈ زون  قائم کرنے کا اعلان کرے گا جس کے ساتھ آبنائے ہرمز کے ذریعے ایک نئے شپنگ کوریڈور کے نقشے بھی جاری کیے جائیں گے جبکہ ہفتے کے اختتام پر بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کے تبادلے کے باعث پیر کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے اتوار کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  نیا زون  وہاں سے شروع ہوگا جہاں امریکا کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی شروع ہوتی ہے اور خلیج کے مختلف علاقوں تک پھیلے گا۔

اس منصوبے کی زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم محسن رضائی نے کہا کہ نئے زون میں داخل ہونے والے کسی بھی بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا جائے گا۔

اس کے علاوہ محسن رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے راستوں کی تفصیلی نقشہ بندی بھی جلد منظور کرلی جائے گی جو توانائی کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے اور اس وقت ٹینکرز کی آمدورفت کے لیے بڑی حد تک بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک نئے بین الاقوامی کوریڈور کے نقشوں پر اتفاق کرلیا گیا ہے جو ایرانی اور عمانی سمندری حدود میں واقع ہوگا اور جس کا انتظام ایران کے پاس ہوگا۔ ان نقشوں پر آئندہ چند روز میں دستخط کیے جانے چاہئیں۔

ہم صرف اسی صورت میں آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی یقین دہانی کرائیں گے جب وہ (امریکی) ایران کے خلاف تخریب کاری، دھمکیاں اور حملے بند کریں۔

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے جنگ شروع ہونے کے چھ ماہ بعد بھی یہ تنازع تعطل کا شکار دکھائی دیتا ہے۔

جون میں طے پانے والا ابتدائی جنگ بندی معاہدہ ٹوٹ چکا ہے جبکہ امن عمل کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے سفارتی کوششوں میں بھی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔

اگست کے بیشتر عرصے میں فوجی کارروائیوں میں وقفے کے بعد ایک دوسرے کے خلاف جوابی حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے ہفتے کو ایران کے تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جن میں سے ایک ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ جزیرے کے قریب تھا۔ یہ کارروائی خطے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی جنگی بحری جہازوں پر حملوں کے بعد کی گئی۔

تہران نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہمسایہ ممالک میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل روکنے کی صلاحیت برقرار رکھتا ہے۔

پیر کو جاری شپنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران روزانہ اوسطاً 10 مال بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے جو مئی کے بعد کم ترین سطح ہے۔

اس صورتحال نے گزشتہ ہفتے ہونے والے تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کو مزید تقویت دی اور برینٹ خام تیل کی قیمت 0.8 فیصد اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔