Business Recorder - Business & Finance

بابِ پاکستان میں سائٹ کلیئرنس کا عمل تیز کرنے کا سی ای او سی بی ڈی کا حکم
پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے بابِ پاکستان میں سائٹ کلیئرنس کا عمل فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تاریخی ورثے کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ اور سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ان کے ہمراہ اتھارٹی کے سینئر افسران اور نیسپاک کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ عمران امین نے مختلف اہم مقامات پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔

سی ای او کو منصوبے کے ڈھانچے اور ڈیزائن کی خصوصیات پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے تاریخی اہمیت کے حامل مقام کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ علاقے کی صفائی اور کلیئرنس کا عمل فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں وفد نے این ایس آئی ٹی سٹی کے مرکزی داخلی دروازے اور رابطہ سڑکوں کا جائزہ لیا۔ انجینئرز نے بتایا کہ مرکزی گیٹ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اسفالٹ بچھانے، پلانٹرز کی تنصیب اور کوبل اسٹون کی پختگی کا کام آخری مراحل میں ہے۔

کاپی رائٹ: بزنس ریکارڈر2026