Business Recorder - Markets

نیا رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم ڈرائیور پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاریاں
ملک کے رائیڈ ہیلنگ شعبے میں ایک نیا ادارہ داخل ہونے جارہا ہے، جاز ورلڈ انٹرپرائز سلوشنز نے جدید رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم ڈرائیور  کے آغاز کے لیے آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ  اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے سفری خدمات، ڈیجیٹل رابطے، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالیاتی خدمات کو ایک مربوط نظام کے تحت یکجا کیا جائے گا۔

ڈرائیور کے ذریعے سفر کے مختلف ذرائع جن میں کاریں، موٹر سائیکلیں اور رکشے شامل ہوں گے، دستیاب ہوں گے تاکہ صارفین کو آسان اور قابل رسائی سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

کمپنی کے مطابق پلیٹ فارم کی ایک اہم خصوصیت یہ ہو گی کہ جاز نیٹ ورک استعمال کرنے والے مسافر اور ڈرائیور موبائل ڈیٹا خرچ کیے بغیر اس ایپ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس کے ذریعے صارفین کو ایپ کے لیے الگ انٹرنیٹ پیکیج کے بغیر سفر کی بکنگ کرنے، رائیڈ قبول کرنے اور اس کا انتظام کرنے کی سہولت حاصل ہو گی

معاہدے کے تحت جاز کیش ڈرائیورکے نظام میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرے گا۔

شراکت داری کے تحت آئی ٹیکنالوجی ’’ڈرائیور‘‘ کی ٹیکنالوجی، خدمات میں جدت اور آپریشنل معاملات کی قیادت کرے گی، جبکہ جاز اپنے ملک گیر رابطے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور وسیع تر رسائی کے نیٹ ورک کے ذریعے پلیٹ فارم کی معاونت کرے گا۔

پاکستان میں رائیڈ ہیلنگ کا شعبہ روزمرہ آمدورفت کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے، جو محدود پبلک ٹرانسپورٹ کے باعث پیدا ہونے والے خلا کو تیزی سے پُر کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لیے آمدنی کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔