Business Recorder - Markets - Energy

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد کم ہوگئیں
تیل کی قیمتیں بدھ کو کاروباری سیشن کے دوران ایک ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گر گئیں۔ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان رات گئے ہونے والے حملوں کے بعد سپلائی میں ممکنہ خلل کے خطرات کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم خام تیل کی مارکیٹ میں مسلسل سپلائی پہنچنے کے آثار بھی موجود ہیں۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 57 سینٹ یا 0.60 فیصد کمی سے 94.08 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  خام تیل 72 سینٹ یا 0.80 فیصد کمی سے 89.50 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

اس سے قبل برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی بالترتیب 97.04 اور 92.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے تھے، جو 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح تھی۔

سیکسو بینک کے ہیڈ آف کموڈیٹی اسٹریٹیجی اولے ہینسن کے مطابق مارکیٹ کو دو طرفہ خطرے کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی معاہدے یا پیش رفت کے اعلان سے قیمتیں تیزی سے گر سکتی ہیں، جبکہ کشیدگی میں اضافہ امن معاہدے کے امکانات کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اسی لیے تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ برقرار ہے اور نئی پیش رفت پر دونوں سمتوں میں تقریباً 5 ڈالر کی تبدیلی ممکن ہے۔

بدھ کو امریکا اور ایران کے درمیان کئی ہفتوں کی شدید ترین جھڑپوں کے بعد جنگی کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی، جبکہ واشنگٹن نے مزید تباہ کن حملوں کی دھمکی دی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی حملوں کے باعث آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت مزید محدود ہوگی۔ یہ اہم آبی گزرگاہ جنگ سے قبل دنیا میں استعمال ہونے والے تقریباً پانچواں حصہ تیل منتقل کرتی تھی، تاہم ایران نے اسے تجارتی جہاز رانی کے لیے مؤثر طور پر بند کر رکھا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق بدھ کو دو آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر ناکارہ ہوگئے۔

کیپیٹل اکنامکس کے سینئر کلائمیٹ اینڈ کموڈیٹیز اکانومسٹ حماد حسین نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں جہاز سے جہاز تیل منتقل کیے جانے کے باعث آبنائے ہرمز سے کچھ تیل کی برآمد جاری رہی، جس سے مارکیٹ پر دباؤ کم ہوا، تاہم فوجی حملوں کے باعث یہ سپلائی بھی شدید خطرے سے دوچار ہے۔

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے بتایا کہ پیر کو 1 کروڑ 70 لاکھ بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزرا، جو جنگ کے باعث سپلائی متاثر ہونے کے بعد اس آبی گزرگاہ سے گزرنے والی خام تیل کی بلند ترین مقدار ہے۔

حماد حسین کے مطابق اگر کشیدگی مزید بڑھی اور مشرق وسطیٰ میں جہاز رانی متاثر ہوئی تو برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرسکتی ہے۔

دریں اثنا روس نے رات گئے یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس سے خطے میں توانائی کی سپلائی کے خطرات مزید بڑھ گئے۔