Business Recorder - Business & Finance

لاہور چیمبر کی ڈائریکٹری آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری 2026 لانچ ، 51 ہزار سے زائد کاروباری اداروں کی تفصیلات شامل
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈائریکٹری آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری 2026 لانچ کر دی گئی ہے جو کاروباری برادری کے لیے ایک جامع بزنس ریفرنس ہے۔ ڈائریکٹری میں مختلف شعبوں سے وابستہ 51,708 کاروباری اداروں اور کمپنیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ڈائریکٹری میں مینوفیکچررز، ایکسپورٹرز، امپورٹرز، ٹریڈرز اور سروسز سیکٹر سے وابستہ کاروباری اداروں کی معلومات شامل کی گئی ہیں۔ کیٹیگری وار تفصیلات کے مطابق 5,787 مینوفیکچررز، 5,410 ایکسپورٹرز، 9,396 امپورٹرز، 19,634 ٹریڈرز اور 11,481 سروسز سیکٹر سے وابستہ کاروباری اداروں کی معلومات ڈائریکٹری کا حصہ ہیں۔

ڈائریکٹری میں زراعت و ہارٹیکلچر، آٹوموبائل، تعمیرات، بلڈنگ میٹریلز، کیمیکلز، ٹیکسٹائل، فوڈ اینڈ بیوریجز، آئرن اینڈ اسٹیل، لیدر، آئی ٹی اینڈ سافٹ ویئر، فرنیچر اینڈ ووڈ، جیولری، ڈیری پراڈکٹس، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سمیت معیشت کے مختلف شعبوں سے وابستہ کاروباری اداروں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

موجودہ دور میں مستند کاروباری معلومات اور مضبوط بزنس لنکیجز تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔لاہور چیمبر کی ڈائریکٹری کاروباری افراد کو ممکنہ تجارتی شراکت داروں کی تلاش، نئے کاروباری روابط کے قیام، مارکیٹ ریسرچ اور نیٹ ورکنگ میں معاونت فراہم کرے گی۔

ڈائریکٹری میں مختلف شعبوں اور کاروباری کیٹیگریز سے وابستہ اداروں کی معلومات ایک جگہ دستیاب ہونے کے باعث کاروباری افراد کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر نئے تجارتی روابط استوار کرنے اور کاروباری مواقع تلاش کرنے میں سہولت ملے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026