Business Recorder - Pakistan

فری لانسرز پاکستان کی مستقبل کی افرادی قوت ہیں، گورنر نہال ہاشمی
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے فری لانسرز ملک کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل افرادی قوت ہیں جو قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کررہے ہیں، نوجوانوں کو جدید آئی ٹی، کاروباری اور مارکیٹ سے متعلق مہارتوں سے آراستہ کرکے ڈیجیٹل معیشت میں ملک کا کردار مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

وہ پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پفلا) کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی نیشنل ریکگنیشن تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بڑی نوجوان آبادی ملک کے مستقبل کی تشکیل اور سماجی و معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی، کاروباری اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور گورنر ہاؤس کے تعاون سے سندھ کے نوجوانوں کے لیے مختلف اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز شروع کیے گئے ہیں، جن کا مقصد انہیں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا اور روزگار و کاروبار کے بہتر مواقع سے جوڑنا ہے۔

نہال ہاشمی نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ فل ٹائم اور پارٹ ٹائم فری لانسرز خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے 1.76 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کمایا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت میں نوجوانوں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں، انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوکر اپنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا وڑن ہے کہ 2030 تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا وہ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی ان کی اپیل پر تقریب میں موجود نوجوانوں نے ہاتھ بلند کرکے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل یوتھ ہب بھی لانچ کیا گیا ہے، جہاں نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر، روزگار، کاروبار اور دیگر مواقع سے متعلق متعدد سہولیات دستیاب ہیں۔ نوجوان ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت کا فعال حصہ بنانے اور فری لانسنگ کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فہد شفیق نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل اور مارکیٹ پر مبنی مہارتوں سے آراستہ کرکے ان کے لیے روزگار اور فری لانسنگ کے مزید مواقع پیدا کیے جارہے ہیں۔

پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا کہ پاکستانی فری لانسرز ملک کے ان خاموش ہیروز میں شامل ہیں جو ملکی برآمدات اور زرمبادلہ میں مسلسل اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

پفلا کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عمران بتادا نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں نوجوانوں کو اے آئی، ڈیٹا اینالیٹکس، سائبر سیکیورٹی اور دیگر جدید شعبوں میں مہارت حاصل کرنا ہوگی تاکہ وہ عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں کامیابی سے مقابلہ کرسکیں۔

دیگر مقررین نے بھی پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے فری لانسنگ کے شعبے کو مزید فروغ دینے اور نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے مؤثر انداز میں جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 45 پاکستانی فری لانسرز میں شیلڈز تقسیم کیں۔ شیلڈ حاصل کرنے والوں میں ساجد جمیل، خدیجہ شہزاد، وقار، زیشان اور دیگر شامل تھے۔