Business Recorder - Markets

امریکا کا وینزویلا کے تاجر بیٹن کورٹ کے آئل منصوبے میں 35 فیصد حصص لینے کا منصوبہ
امریکی حکومت نے وینزویلا کے کاروباری شخص الیخاندرو بیٹن کورٹ کی کمپنی نارتھ امریکن بلیو انرجی پارٹنرز میں 35 فیصد غیر فعال حصص لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے ہفتے کو مذاکرات میں شامل افراد کے حوالے سے یہ رپورٹ دی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کمپنی کی پیداوار میں سے 20 فیصد خریدنے کے لیے ترجیحی حقوق بھی حاصل کرنا چاہتا ہے، جس کے تحت یہ پیداوار لاگت پر خریدی جا سکے گی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے آفس آف اسٹریٹجک کیپیٹل (او ایس سی) کی جانب سے سرمایہ کاری کو پینی وارنٹس کے ذریعے ترتیب دینے کا منصوبہ ہے، جس کے نتیجے میں امریکا کو بڑی سرمایہ کاری کیے بغیر کمپنی میں ایکویٹی ملکیت حاصل ہو سکتی ہے۔

یہ رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر کے پانچویں حصے کا کنٹرول سنبھالے گا۔

ٹرمپ نے انتظام کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے نجی کاروباری شراکت داری کے ذریعے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر میں اکثریتی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ او ایس سی نجی کمپنیوں میں ایکویٹی حصص حاصل نہیں کرتا۔ ان کے مطابق ادارے کا قانونی اختیار صرف قرض، قرض کی ضمانت یا تکنیکی معاونت، بشمول سرمایہ کاری کے لیے لین دین کی ساخت تیار کرنے تک محدود ہے۔

وائٹ ہاؤس اور نارتھ امریکن بلیو انرجی پارٹنرز نے دفتری اوقات کے بعد تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔