Business Recorder - Pakistan

سرحدی انتظام کی جدید کاری، ایشیائی بینک نے 400 ملین ڈالر کی علاقائی فنانسنگ سہولت منظور کرلی
پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی 400 ملین ڈالر کی علاقائی سہولت سے فائدہ پہنچنے کا امکان ہے، جس کا مقصد سرحدی گزرگاہوں کو جدید بنانا اور وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون (کیرک) کے تجارتی راستوں پر اشیا اور افراد کی نقل و حرکت میں بڑھتے وقت اور اخراجات کو کم کرنا ہے۔

ایشیائی بینک نے کیرک خطے میں سرحدی گزرگاہوں کو جدید بنانے، نقل و حمل اور لاجسٹکس کے اخراجات کم کرنے اور افراد اور اشیا کی نقل و حرکت بہتر بنانے کے لیے 400 ملین ڈالر کی علاقائی فنانسنگ فیسلٹی کی منظوری دے دی ہے۔

منصوبے کی تفصیلات کے مطابق اس فیسلٹی میں 320 ملین ڈالر آرڈنری کیپیٹل ریسورسز اور 65 ملین ڈالر کنسیشنل آرڈنری کیپیٹل ریسورسز کی قرض فراہمی شامل ہے، جبکہ 15 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی، جس سے مجموعی منظور شدہ رقم 400 ملین ڈالر بنتی ہے۔

یہ فیسلٹی اہل کم مالیت کے بارڈر کراسنگ پوائنٹس (بی سی پی) کے منصوبوں کی مالی معاونت کرے گی، جبکہ ایشیائی بینک کی جانب سے فی منصوبہ زیادہ سے زیادہ 50 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ منصوبے پر عمل درآمد کی مدت 10 سال ہوگی۔ اس طریقہ کار کا مقصد منصوبوں کی منظوری کے عمل کو آسان بنانا اور شریک ممالک کی ضروریات کے مطابق تیز تر ردعمل یقینی بنانا ہے۔

بارڈرز اپ گریڈز فار انٹیگریشن، لاجسٹکس اینڈ ڈیولپمنٹ (بلڈ) فیسلٹی کے تحت کیرک خطے میں سرحدی گزرگاہوں کو جدید بنانے، رابطوں کو مضبوط کرنے اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے کے لیے ترجیحی سرمایہ کاری کی معاونت کی جائے گی۔

ایشیائی بینک کی ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا لیہ گوٹیئرز نے کہا کہ سرحدیں محض چیک پوسٹیں نہیں بلکہ روزگار، علاقائی منڈیوں اور آمدنی کے مواقع پیدا کرنے کے دروازے ہیں۔ بلڈ فیسلٹی کے ذریعے ایشیائی بینک، کیرک ممالک کو زیادہ تیز، جدید اور باہم مربوط سرحدی نظام تشکیل دینے میں مدد دے گا، جس سے غیر موثریت میں کمی آئے گی، معیشتیں ایک دوسرے کے قریب آئیں گی اور سرحد پار منڈیوں اور اقتصادی راہداریوں کو وسعت ملے گی۔

تجارت اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں حالیہ پیش رفت کے باوجود کیرک راہداریوں میں سرحدی گزرگاہیں اب بھی بڑی رکاوٹ ہیں۔ بڑھتے ہوئے تجارتی حجم، بنیادی ڈھانچے اور گنجائش کی حدود کے علاوہ سرحدی انتظام کے نظام اور طریقہ کار کو مزید جدید بنانے کی ضرورت ان رکاوٹوں کی بڑی وجوہات ہیں۔

ان مسائل کے باعث ٹرانسپورٹ آپریٹرز، تاجروں اور مسافروں کو معاشی نقصانات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ انسانی اسمگلنگ، ماحولیاتی مسائل اور عوامی صحت سے متعلق خدشات کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

بلڈ فیسلٹی کے تحت کیرک ممالک میں ترجیحی سرحدی منصوبوں کی مالی معاونت کی جائے گی، جس میں ریلوے اور سڑکوں کی سرحدی گزرگاہوں کو اپ گریڈ کرنا بھی شامل ہے۔ اس فیسلٹی سے جدید بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل سسٹمز، جدید معائنہ و اسکریننگ ایکوپمنٹ اور زیادہ مؤثر و ہم آہنگ سرحدی طریقہ کار متعارف کرانے میں مدد ملے گی، جس سے سرحد عبور کرنے میں لگنے والے وقت اور اخراجات میں کمی آئے گی۔

اس کے علاوہ بلڈ ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط بنانے، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں اصلاحات اور نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو بھی فروغ دے گا۔

بلڈ فیسلٹی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کرے گی اور مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) سمیت زراعت، سیاحت اور ٹرانسپورٹ سروسز سے وابستہ بڑے کاروباری اداروں کی علاقائی تجارت میں شرکت کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026