Business Recorder - Business & Finance

گوگل کے بعد امریکی ٹیکنالوجی کمپنی موبز کا کراچی میں دفتر قائم
امریکا میں قائم ٹیکنالوجی کمپنی موبز نے پاکستان میں اپنا علاقائی دفتر نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این اے ایس ٹی پی) کراچی میں قائم کردیا ہے جو ملک میں اس کے کاروباری آپریشنز کے پھیلاؤ کی علامت ہے۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کمپنی کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا پھیلاؤ ملک کی آئی ٹی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ہیوسٹن میں ہیڈکوارٹر رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی موبز مختلف ممالک میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں خدمات فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کبیر احمد سدھو نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں نمایاں کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے نمایاں ترقی اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ ملک کے لیے زرمبادلہ کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔ مالی سال 2025-26 میں آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلق خدمات کی برآمدات ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے 3.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 20.6 فیصد اضافہ ہے۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ریگولیٹر کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن اور ریگولیٹری اصلاحات پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اپنانے سے کاروباری اخراجات میں کمی اور وقت کی بچت کے ساتھ شفافیت اور آپریشنل کارکردگی میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔

کبیر احمد سدھو نے موبز گلوبل کو کراچی میں اپنا دفتر قائم کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ کمپنی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی۔

یہ پیش رفت گوگل کی جانب سے پاکستان میں اپنا پہلا مقامی دفتر باضابطہ طور پر کھولنے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے جو ملک کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے ساتھ اس کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعظم نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مقامی دفتر کے قیام کو پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری کی جانب پیش رفت قرار دیا۔

کبیر احمد سدھو نے کہا کہ پاکستان کے پاس علاقائی ٹیکنالوجی اور عالمی خدمات کا مرکز بننے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کے نئے راستے کھلیں گے۔