Business Recorder - Sports

نائٹ کلب واقعے پر جو روٹ برہم، انگلش کھلاڑیوں کی احمقانہ غلطیوں پر سخت مایوسی کا اظہار
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے نائٹ کلب میں ایک اور ساتھی کھلاڑی سے متعلق واقعے پر کہا کہ وہ  سخت برہم اور مایوس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ایسی ٹیم کلچر تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر وہ فخر کر سکیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد جن میں انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس کو ہتھکڑیوں میں پولیس اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ  نے 31 سالہ کھلاڑی کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر کر دیا، جو جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔

کارس انگلینڈ کے  کرکٹر ہیں جو نائٹ کلب سے متعلق کسی واقعے میں ملوث ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہیری بروک، بین ڈکٹ، سابق کپتان بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن بھی ایسے واقعات کا حصہ بن چکے ہیں، جس کے باعث کھلاڑیوں میں شراب نوشی کے کلچر سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔روٹ نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر میں بالکل صاف اور ایمانداری سے بات کروں تو میں واقعی بہت برہم ہوں۔ میں بہت مایوس ہوں۔ انہوں نے کہا مسئلہ صرف یہ ایک واقعہ نہیں ہے، بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ہم مسلسل کھیل سے باہر احمقانہ غلطیاں کرتے رہتے ہیں اور اس سے میدان میں ہماری کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔