Business Recorder - Markets

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے تجارتی شراکت داروں پر اقتصادی پابندیوں کی دھمکی کے بعد جمعہ کو بین الاقوامی اور امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودے (فیوچرز) مہنگے ہوگئے جس سے آنے والے ہفتوں میں رسد مزید تنگ ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ خام تیل کے فیوچرز 61 سینٹ یا 0.65 فیصد اضافے سے 94.39 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 23 سینٹ یا 0.26 فیصد اضافے کے بعد 87.06 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

برینٹ بینچ مارک میں رواں ہفتے 6.39 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 5.66 فیصد اضافہ ہوا، دونوں کی قیمتیں گزشتہ سیشن میں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

ایگین کیپٹل کے پارٹنر جان کلڈف نے کہا کہ پابندیاں ہی واحد ذریعہ رہی ہیں جس سے ایران کو قابو میں لایا جا سکا۔ ایران نے جمعہ کو کہا کہ امریکا کی جانب سے نئی دھمکیوں کے جواب میں اس کا ردعمل تباہ کن ہوگا۔ واشنگٹن نے ایرانی قیادت کا تختہ الٹنے کے مقصد سے تاریخ کی سخت ترین مالی پابندیاں عائد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایمپائر ایف ایکس کے ریسرچ اینالسٹ کرسپَس نیگا نے کہا کہ رسد پر فوری اثر محدود رہنے کا امکان ہے کیونکہ امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث ایرانی برآمدات پہلے ہی شدید محدود ہیں۔

’تاہم جہاز رانی سے متعلق واقعات میں اضافہ اور اقتصادی پابندیوں کے جواب میں جوابی کارروائی موجودہ صورتحال کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔

پرائس فیوچرز گروپ کے سینئر تجزیہ کار فل فلن نے کہا کہ تاہم آبنائے ہرمز میں رکاوٹ برقرار رہنے کے باوجود متبادل راستے اور رسد کے دیگر ذرائع تلاش کیے جارہے ہیں۔

فل فلن نے صبح کی رپورٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز اب بھی ایک مسئلہ ہے لیکن اب یہ واحد معاملہ نہیں رہا۔ پائپ لائنوں، شٹل سروسز، امریکی شیل آئل، بحالی کی جانب گامزن وینزویلا (اگرچہ اسے رسد کی رکاوٹوں کا سامنا ہے) اور بلا رکاوٹ متحدہ عرب امارات سبھی کی جانب سے تیل کی اضافی مقدار عالمی منڈی میں پہنچائی جارہی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں اس خدشے کے باعث اضافہ ہوا ہے کہ سعودی عرب، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت جیسے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے رسد میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

امریکا اور ایران کے درمیان پہلے طے پانے والا امن معاہدہ اس ہفتے ختم ہوگیا تاہم دونوں جانب سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ تجارتی ذرائع کے مطابق چینی خریداروں کو ایرانی خام تیل کی پیشکشوں میں کمی آئی ہے اور اس ہفتے قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے کیونکہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران کی تیل کی ترسیلات متاثر ہوئی ہیں جبکہ واشنگٹن کی جانب سے مزید پابندیوں کے خطرے نے صورتحال کو مزید سنگین بنادیا ہے۔