Business Recorder - Business & Finance

این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی کی مدتِ ملازمت ختم
نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رحمت علی حسنی کی مدتِ ملازمت جمعہ کو ختم ہوگئی۔

لسٹڈ بینک نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی کی مدتِ ملازمت آج یعنی 21 اگست 2026 کو ختم ہوگئی ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں حکومت نے رحمت علی حسنی کو نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے مزید دو ہفتوں کے لیے دوبارہ تعینات کیا تھا۔

جولائی 2023 میں وزارتِ خزانہ نے رحمت علی حسنی کا نام نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر/سی ای او کے  عہدے کے لیے تین سال کی مدت کے لیے وفاقی کابینہ کو بطور مرکزی امیدوار تجویز کیا تھا۔

حکومت نے اگست 2023 میں انہیں باضابطہ طور پر نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر مقرر کیا تھا۔

رحمت علی حسنی 2010 سے این بی پی سے وابستہ ہیں اور وہ انویسٹمنٹ بینکنگ، کارپوریٹ بینکنگ اور ترجیحی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی کے شعبوں کی سربراہی کرچکے ہیں۔

رحمت علی حسنی کو پاکستان کے مختلف اداروں میں معاشی تحقیق، کیپیٹل مارکیٹس، انویسٹمنٹ بینکنگ، ٹریژری اور کریڈٹ مارکیٹس کے شعبوں میں 25 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔

وہ مالی منڈیوں کے ماہر ہیں اور امریکی یونیورسٹی سے ڈویلپمنٹ بینکنگ میں ایم اے کی ڈگری رکھتے ہیں۔