Business Recorder - Business & Finance

پاکستان اور گوگل کے درمیان قومی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے اہم معاہدے پر دستخط
پاکستان اور گوگل نے جمعہ کو ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جس کا مقصد ڈیجیٹل مہارتوں، آئی ٹی برآمدات اور ملکی سطح پر جدت کو وسعت دینا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ تعاون وزیراعظم شہباز شریف کے 2030 تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور ڈیجیٹل معیشت کا حجم 30 ارب ڈالر تک بڑھانے کے وژن کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب کے دوران دستخط کیے گئے۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور گوگل ملک میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام کو وسعت دینے کے لیے تعاون کریں گے۔

گوگل نے 2026 میں پاکستان میں 1 لاکھ 50 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

دونوں فریقین نے پاکستانی طلبہ کی گوگل کے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ٹولز تک رسائی بڑھانے کے لیے بھی تعاون پر اتفاق کیا۔

پاکستانی طلبہ کو ایک سال تک گوگل اے آئی پلس اور جیمنی سمیت جدید اے آئی ٹولز تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔

دونوں فریق پاکستانی طلبہ کی گوگل کے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز تک رسائی بڑھانے کے لیے بھی تعاون پر متفق ہوگئے۔ پاکستانی طلبہ کو ایک سال کے لیے گوگل اے آئی پلس اور جیمنائی سمیت جدید اے آئی ٹولز تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔

دونوں جانب سے اسلام آباد میں اے آئی سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے لیے بھی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ یہ مرکز عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پاکستانی نوجوانوں اور انسانی وسائل کو تربیت فراہم کرے گا۔

معاہدے میں پاکستان کی موبائل ایپلی کیشنز اور گیمنگ انڈسٹری کی عالمی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے، ملک کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل تجارت کا دائرہ وسیع کرنے میں تعاون بھی شامل ہے۔

دونوں فریق پاکستان میں عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور حکومتی امور کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے اے آئی کے استعمال میں تعاون کریں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے تحت ڈیٹا اینالیٹکس میں بھی اے آئی استعمال کیا جائے گا۔

زراعت کے شعبے میں پاکستان اور گوگل فصلوں کی نگرانی، پیداوار کی پیش گوئی اور پائیدار زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے اے آئی کے استعمال میں تعاون کریں گے۔

معاہدے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

حکومت، گوگل اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور مسابقتی صلاحیت کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی غرض سے ایک ٹاسک فورس تشکیل دیں گے۔ ٹاسک فورس آئی ٹی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرے گی اور ترقی کے مواقع تلاش کرے گی۔

پاکستان اور گوگل نے ڈیجیٹل مہارتوں، اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے بھی مزید تعاون پر اتفاق کیا۔

حکومت کے مطابق پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔