Business Recorder - Pakistan

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کلی سوران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

سرکاری میڈیا پی ٹی وی نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر بڑی دہشتگرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے  کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے جدید اسلحہ و گولہ بارود، 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں اور آئی ای ڈی ڈیوائس برآمد کرلیا جبکہ کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  ہلاک دہشتگرد مقامی افراد سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ وہ خودکش حملوں کی منصوبہ بندی بھی کررہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے، قوم دہشتگردی کے خلاف یکجان اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔