Business Recorder - Business & Finance

حکومت کا لاکھوں ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ریٹیلر اسکیم ایپ متعارف کرانے کا اعلان
حکومت نے ریٹیلرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر ریٹیلر اسکیم ایپ متعارف کرا دی۔اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ ایپ مشاورت کے عمل کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کا کوئی طبقہ قومی دھارے میں شامل نہیں ہوگا تو ٹیکس نظام مؤثر طریقے سے کام نہیں کر سکتا۔ حکومت اس کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم کو آسان اور اختیاری بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چھوٹے ریٹیلرز چاہیں تو اس اسکیم کے بجائے معمول کے ٹیکس نظام میں رہ سکتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ دکانداروں کے لیے نئی اسکیم میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور چھوٹے ریٹیلرز اور کاروبار کے دیگر شعبوں کے درمیان واضح فرق برقرار رکھا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ٹیکس نظام کو آسان بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ریٹیلر اسکیم ایپ ان دکانداروں کے لیے بھی ہے جو ابھی تک ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریٹیلر اسکیم ایپ کے ذریعے دکاندار فائلر بن سکیں گے اور چھوٹے دکاندار موبائل فون ایپ کے ذریعے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) نظام سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ چھوٹے ریٹیلرز کو سالانہ کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ ستمبر کے پہلے ہفتے تک یہ ایپ مقامی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگی۔

بلال کیانی نے کہا کہ اگر یہ اسکیم کامیاب رہی تو اس کے ذریعے لاکھوں تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جا سکے گا، جس سے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔

اس سے قبل جون میں حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے چھوٹے ریٹیلرز کے لیے ایک مقررہ ٹیکس اسکیم متعارف کرائی تھی، جس کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے تک کی ریٹیل فروخت پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت اہل ریٹیلرز ایک صفحے پر مشتمل ڈیکلریشن فارم جمع کرا کے آسان مقررہ ٹیکس نظام میں شامل ہو سکیں گے اور اپنے سالانہ کاروباری حجم کے ایک فیصد کے حساب سے ٹیکس ادا کریں گے۔

اس اسکیم میں شامل دکانداروں کو پی او ایس کی لازمی شرط، معمول کے ٹیکس آڈٹ اور ود ہولڈنگ ایجنٹ کی ذمہ داریوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ یوٹیلیٹی بلوں اور دیگر ذرائع سے پہلے ہی وصول کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کو ان کی ٹیکس واجبات میں ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔