Business Recorder - World

ٹرمپ نے کینیڈین اشیا پر 50 فیصد ٹیرف 3 روز کے لیے مؤخر کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات اعلان کیا کہ کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیا پر عائد کیے جانے والے نئے 50 فیصد ٹیرف کو 3 روز کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔ یہ ٹیرف بدھ کی نصف شب سے نافذ ہونا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

تقریباً ایک گھنٹے بعد کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم اہم امور پر کام اب بھی باقی ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ انہوں نے ٹیرف اس بنیاد پر مؤخر کیا ہے کہ دستاویزات کو حتمی شکل دیے جانے سے مشروط امریکا اور کینیڈا ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں۔

ٹرمپ اور کارنی نے منگل کی سہ پہر گفتگو کی، جو رواں ہفتے دونوں رہنماؤں کے درمیان دوسری بات چیت تھی۔ دونوں ممالک کے مذاکرات کار کئی ہفتوں سے شدید اور خفیہ نوعیت کے مذاکرات میں مصروف ہیں۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر کے دفتر کے مطابق ممکنہ معاہدے میں تمام امریکی اشیا کے لیے جامع مارکیٹ رسائی، معاشی سلامتی سے متعلق وعدے اور ڈیجیٹل تجارت میں ہم آہنگی سمیت دیگر امور شامل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے میں ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے ڈیری مصنوعات، الکحل مشروبات اور موٹر گاڑیوں پر محصولات سے متعلق امریکی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم امریکی حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور کینیڈین حکومت نے بھی کسی معاہدے کے مندرجات کی تصدیق نہیں کی۔

مذاکرات سے واقف ذرائع کے مطابق امریکی آٹو ٹیرف بھی ایک اہم تنازع رہا ہے۔ نئے ٹیرف سے تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی کینیڈین درآمدات متاثر ہوتیں۔

تجارتی ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ نئے ٹیرف کینیڈا کے لکڑی، شراب اور ڈیری سمیت کمزور شعبوں میں روزگار کے خاتمے اور کاروبار بند ہونے کا باعث بن سکتے ہیں، جبکہ وسیع تر امریکا-میکسیکو-کینیڈا تجارتی معاہدے  کے مذاکرات بھی پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔

دریں اثنا، ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا میں کی اسٹون ایکس ایل پائپ لائن منصوبہ دوبارہ زندہ ہوسکتا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔