Business Recorder - World

ایران سے مذاکرات ہو رہے ہیں، نہ ہی کوئی بات چیت طے ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نہ کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ ہی کوئی بات چیت طے ہے، جبکہ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کھلی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ  کوئی مذاکرات یا بات چیت جاری ہے اور نہ ہی کوئی طے شدہ ہے۔ بحری ناکہ بندی پوری طرح نافذ ہے۔ آبنائے ہرمز کھلی اور فعال ہے۔ تمام بحری سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں یا ناکارہ بنا دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے سرکاری میڈیا پر شائع ہونے والے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکا ایران کے ساتھ جون میں طے پانے والے عبوری معاہدے کی شرائط پوری نہیں کرتا۔

باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان شرائط میں ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنا، تیل پر عائد پابندیاں اٹھانا، تہران کے منجمد اثاثے بحال کرنا اور تمام محاذوں پر دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں کا خاتمہ شامل ہے۔