Business Recorder - World

روس نے ماسکو کے علاقے میں 180 یوکرینی ڈرونز مار گرائے
روس نے ماسکو کے علاقے میں رات گئے 180 ڈرونز مار گرائے، دارالحکومت کے میئر سرگئی سوبیانین نے منگل کی صبح پیغام رسانی کی ایپ ٹیلی گرام پر بتایا کہ  یہ یوکرین کی جانب سے روسی دارالحکومت پر کیے جانے والے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک تھا۔

ماسکو کے علاقائی گورنر آندرے ووروبیوف نے الگ سے بتایا کہ ڈرونز نے روسی ای کامرس کمپنی وائلڈ بیریز کے ایک گودام اور ماسکو کے قریب دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے، جن میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

یوکرین پر 2022 میں روس کے مکمل حملے کے بعد سے وائلڈ بیریز کے مراکز کو متعدد مرتبہ کیف کے حملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون کے ملبے کے اس کی ایک دیوار سے ٹکرانے کے باعث گودام کو معمولی نقصان پہنچا۔

سوبیانین کے مطابق پیر کی شام سے منگل کی صبح 5 بجے (گرین وچ مین ٹائم کے مطابق 0200 بجے) تک مجموعی طور پر 620 ڈرونز روسی دارالحکومت کے گردونواح کی جانب بڑھ رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرون حملوں کے باعث ماسکو کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر محدود کردی گئی تھی۔