Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند
عالمی اور مقامی دونوں محاذوں پر غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے سے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ ابتدائی اوقات میں انڈیکس سنبھلتے ہوئے 180,602.44 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا، بعد ازاں شدید فروخت کے دباؤ کا شکار ہوگیا۔

دوپہر کے بعد فروخت کا دباؤ مزید بڑھ گیا جب سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا۔

اس پیشرفت کے بعد انڈیکس 177,866.04 پوائنٹس کی انٹرا ڈے کم ترین سطح پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 2,546.94 پوائنٹس یا 1.41 فیصد کی کمی سے 177,955.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مارکیٹ کی اپنی اختتامی رپورٹ میں کہا کہ سیاسی بے یقینی اور عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد کمزور رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے بڑے شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری محدود کردی۔

رپورٹ کے مطابق منفی کارکردگی میں یوبی ایل، ایف ایف سی، اینگرو، ایم ای بی ایل اور او جی ڈی سی بینچ مارک پر سب سے زیادہ دباؤ ڈالنے والے اسٹاک رہے، جنہوں نے مجموعی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس سے تقریباً 928 پوائنٹس کم کردیئے۔

آج نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پیر کو سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے حکم دے دیا گیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے واضح ہدایات بھی دی ہیں کہ اسپتال میں عمران خان کے طبی معائنے کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان اور ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ہمراہ ہوں گے جبکہ اسپتال کے تمام تر اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔

پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی کیونکہ اربوں ڈالر کے ریفائنری کی جدید کاری اور توسیعی پروگرام کی خبر کے بعد ریفائنری کے حصص میں زبردست تیزی نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ تاہم دیگر بڑے حصص میں محدود پیمانے پر منافع کے حصول کے لیے فروخت نے مجموعی اضافے کو محدود رکھا۔ بینچ مارک 100 انڈیکس 397.83 پوائنٹس یا 0.22 فیصد اضافے سے 180,502.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر منگل کو ایشیائی کاروبار کے آغاز پر تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ بانڈز کی پیداوار بھی بڑھ گئی جس کے باعث اسٹاکس میں معمولی نوعیت کے ابتدائی گینز محدود ہوگئے۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہوگئی اور تہران نے کہا کہ وہ فوجی حکمتِ عملی کو مکمل طور پر جارحانہ انداز میں تبدیل کرے گا۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا بحرالکاہل کے حصص کا وسیع ترین انڈیکس 0.8 فیصد بڑھ گیا جبکہ جنوبی کوریا کے کوپسی انڈیکس میں 3 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جس سے ایشیائی مارکیٹ کو سہارا ملا۔ سیول کی اسٹاک مارکیٹ تعطیل کے بعد دوبارہ کھلی تھی۔

نکئی 225 انڈیکس میں 0.3 فیصد کمی ہوئی جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای-منی فیوچرز میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی۔

امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی پیداوار 0.8 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 4.728 فیصد ہوگئی۔ اس کے برعکس 30 سالہ ٹریژری بانڈ کی پیداوار 0.6 بیسس پوائنٹس بڑھ کر 5.3146 فیصد ہوگئی جو دو دہائیوں سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح ہے۔

وال اسٹریٹ میں گزشتہ شب ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 0.5 فیصد جبکہ نسڈیک کمپوزڈ میں 0.3 فیصد کمی ہوئی۔ امریکا کے کمزور معاشی اعداد و شمار جن میں ریٹیل سیلز میں غیر متوقع کمی بھی شامل ہے کے باعث مارکیٹ نے فیڈرل ریزرو کی جانب سے قریبی مدت میں شرحِ سود میں تبدیلی کے امکانات پر اپنی توقعات کم کردیں۔

ایشیا میں کاروبار دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ برینٹ خام تیل کے فیوچرز کی قیمت 0.2 فیصد اضافے سے 91.06 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دریں اثنا پاکستانی روپے نے منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی اضافے کا سلسلہ جاری رکھا۔ مقامی کرنسی 0.01 روپے کے اضافے کے ساتھ 277.61 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔

آل شیئر انڈیکس میں کاروباری حجم گزشتہ سیشن کے 1,047.68 ملین حصص کے مقابلے میں کم ہو کر 1,038.64 ملین حصص رہا۔

حصص کی مجموعی مالیت گزشتہ سیشن کے 48.32 ارب روپے سے بڑھ کر 50.74 ارب روپے ہوگئی۔

سینرجیکو پی کے 231.46 ملین حصص کے کاروبار کے ساتھ حجم کے اعتبار سے سرفہرست رہا، جبکہ ہیسکول پٹرول کے 50.31 ملین اور سوئی سدرن گیس کے 45.47 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔

منگل کو مجموعی طور پر 494 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 104 کے حصص کی قیمت بڑھی، 368 میں کمی ہوئی، جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے رہیں۔