Business Recorder - Business & Finance

محمد اورنگزیب کو نشانِ امتیاز سے نوازا گیا
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کو ’’نمایاں عوامی خدمات‘‘ کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے بیان کے مطابق یہ اعزاز انہیں ہفتے کے روز دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس اعزاز کا اعلان 14 اگست 2026 کو یومِ آزادی کے موقع پر کیا گیا، جبکہ نشانِ امتیاز دینے کی باقاعدہ تقریب 23 مارچ 2027 کو یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہوگی۔

بیان کے مطابق ’’یہ قومی اعزاز پاکستان کے معاشی اصلاحاتی سفر میں ان کی قیادت اور خدمات کا اعتراف ہے، جس میں معاشی استحکام مضبوط بنانے، اعتماد بحال کرنے اور ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لیے اصلاحات کو آگے بڑھانے کی کوششیں شامل ہیں۔‘‘

محمد اورنگزیب، جو اس سے قبل حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تھے، نے مارچ 2024 میں پاکستان کے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

ایچ بی ایل کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق محمد اورنگزیب نے اپریل 2018 میں بینک کے صدر اور سی ای او کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

ایچ بی ایل میں یہ ذمہ داری سنبھالنے سے قبل اورنگزیب ایشیا میں جے پی مورگن کے گلوبل کارپوریٹ بینک کے سی ای او تھے۔ انہیں بینکاری کے شعبے میں 30 سال سے زائد کا وسیع بین الاقوامی تجربہ حاصل ہے، جبکہ وہ ایمسٹرڈیم اور سنگاپور میں اے بی این امرو اور آر بی ایس میں بھی اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے محمد اورنگزیب کو نشانِ امتیاز دیے جانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

پی بی سی نے اپنے بیان میں کہا، ’’یہ غیر معمولی کامیابی ان کی محنت، وژن اور حب الوطنی کا نتیجہ ہے۔ ہم پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے ان کے ساتھ مزید کام کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘

وزیر خزانہ نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میکرو اکنامک استحکام اب مضبوط بنیاد اختیار کرچکا ہے، اصلاحات محض ارادوں سے نکل کر عملی اقدامات میں تبدیل ہوچکی ہیں، جبکہ مالیاتی اور بیرونی شعبے کی بنیادیں مضبوط ہورہی ہیں اور معیشت و سرمایہ کاری پر اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔

اورنگزیب نے کہا ’’استحکام اب بنیاد بن چکا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اب ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے، جس میں معاشی نمو تیز کرنے، سرمایہ کاری راغب کرنے، برآمدات بڑھانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوام کے لیے مزید بہتر مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔