Business Recorder - Markets

این بی پی نے 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا
نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے 79 واں جشن آزادی اپنے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں ملی جوش و جذبے سے منایا۔ تقریب میں بینک کے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی، سینئر انتظامیہ اور بینک کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز صدر و سی ای او کی جانب سے پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رحمت حسنی نے تحریک پاکستان کے بانیان اور مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے فروغ، معاشی خودمختاری و استحکام کے لیے این بی پی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا مطلب ہر پاکستانی کے لیے معاشی خودمختاری اور مالیاتی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔ رواں سال بینک کے لیے غیرمعمولی کامیابیوں کا سال رہا، اور یہ مضبوط بنیاد ہمیں پاکستان کے عوام کی خدمت بالخصوص کسانوں، دکانداروں، طلبہ اور کاروباری خواتین کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہے۔

رحمت حسنی نے بینک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بینک کی حیثیت سے نیشنل بینک پنشنرز، ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں اور سرکاری وظائف و مراعات کے مستحقین کو بہتر اور موثر بینکاری خدمات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026