Business Recorder - Sports

بھارت کی ٹاٹا اسٹیل نے اعلیٰ سطح کی فٹبال ٹیم جمشیدپور ایف سی صرف ایک ڈالر میں فروخت کردی
ٹاٹا اسٹیل نے جمعہ کو انڈین سپر لیگ کی ٹیم جمشیدپور ایف سی میں اپنے تمام حصص گوا کے شہر سے تعلق رکھنے والے کلب چرچل برادرز کو صرف 100 بھارتی روپے، یعنی 1.05 ڈالر میں فروخت کردیے۔ یہ اقدام کمپنی کی جانب سے آئی ایس ایل سے دستبردار ہونے کے اعلان کے دو ہفتے بعد کیا گیا ہے۔

دو مرتبہ قومی لیگ کا ٹائٹل جیتنے والا چرچل برادرز اب جمشیدپور کا آئی ایس ایل میں کھیلنے کا اسپورٹس لائسنس اور 12 کھلاڑیوں اور دو کوچز کے معاہدے سنبھالے گا، ٹاٹا اسٹیل نے ایک بیان میں کہا۔

’’ہمیں خوشی ہے کہ اس معاہدے کے ذریعے ہمارے کھلاڑیوں اور کوچز کو کلب فٹبال جاری رکھنے کا موقع ملے گا،‘‘ ٹاٹا اسٹیل کے نائب صدر برائے کارپوریٹ سروسز ڈی بی سندرا رامم نے بیان میں کہا۔

اس ماہ کے آغاز میں جمشیدپور کے کھلاڑیوں نے کلب کے مالکان سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کلب بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔ کلب نے 2021-22ء میں آئی ایس ایل لیگ ونرز شیلڈ اور گزشتہ سال ملکی سپر کپ جیتا تھا۔

اگلے چند روز کے دوران جمشیدپور کے شائقین بھی سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے بڑے کاروباری گروپس میں شمار ہونے والے ٹاٹا گروپ سے کلب کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔ تاہم جمعہ کے اعلان نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے شہر جمشیدپور سے اس کی واحد ٹاپ ڈویژن ٹیم بھی ختم ہوگئی ہے، جبکہ چرچل برادرز فٹبال کے دیوانے سمجھے جانے والے گوا سے تعلق رکھتا ہے جو جمشیدپور سے تقریباً 2,000 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

جمشیدپور اب بھی ڈورنڈ کپ میں شریک ہے، جہاں پیر کو کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ موہن بگان سے ہوگا۔

آئی ایس ایل کی غیر یقینی صورتحال میں ٹاٹا کا انخلا

جمشیدپور نے 2017ء میں آئی ایس ایل میں شمولیت اختیار کی تھی، جب اس لیگ کو بھارتی کاروباری گروپ ریلائنس کی حمایت حاصل تھی۔ اب یہ کلب آل انڈیا فٹبال فیڈریشن اور ریلائنس کے درمیان تجارتی شراکت داری ختم ہونے کے ایک سال سے بھی کم عرصے بعد لیگ سے دستبردار ہورہا ہے۔

آئی ایس ایل نے ابھی تک اس سیزن کے میچوں کا شیڈول اور براڈکاسٹر کا اعلان نہیں کیا۔

سندرا رامم نے مزید کہا  کہ ’’ہم اس منتقلی کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے میں شراکت داری پر اے آئی ایف ایف اور چرچل برادرز کے شکر گزار ہیں۔‘‘

اے آئی ایف ایف نے تبصرے سے گریز کیا۔

چرچل برادرز: ’ہم وہیں واپس آگئے جہاں ہمارا تعلق ہے‘

چرچل برادرز نے آخری مرتبہ 2013-14ء میں بھارت کی ٹاپ ڈویژن لیگ میں کھیلا تھا۔ کلب کو 2024-25ء میں سیکنڈ ٹائر آئی لیگ جیتنے کے بعد آئی ایس ایل میں ترقی ملنے کی امید تھی، جب اے آئی ایف ایف کی اپیل کمیٹی نے قرار دیا کہ انٹر کاشی نے نااہل کھلاڑی کھلانے پر متعدد میچوں میں شکست کا سامنا کیا تھا۔

تاہم کاشی نے کھیلوں کی ثالثی کی عدالت میں فیصلے کے خلاف کامیاب اپیل کی، جس کے نتیجے میں اس کے پوائنٹس میں کی گئی کٹوتی ختم ہوگئی اور وہ چیمپئن بن گیا۔ چرچل برادرز نے اگلے سیزن لیگ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

کلب نے انسٹاگرام پر لکھا، ’’ہمیں وہیں واپس آنا تھا جہاں ہمارا تعلق ہے۔‘‘ کلب کے صدر چرچل الیماؤ نے کبھی امید نہیں چھوڑی۔ کسی نہ کسی طرح وہ ہمیشہ راستہ نکال لیتے ہیں۔

’’جب کچھ لوگوں نے زوال دیکھا، ہم نے موقع دیکھا۔ جب کچھ لوگوں نے اختتام دیکھا، ہم نے ایک نئی شروعات دیکھی۔‘‘