Business Recorder - Opinion

امن کا دھندلکا
اگر ایران کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر یقینی امن کی حقیقت جانچنے کا سب سے معنی خیز پیمانہ اب سفارتی بیانات یا میدانِ جنگ کی رپورٹس میں نہیں، بلکہ کہیں امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈ کرو میں چھپا ہو تو کیا ہوگا؟

یہ بات سننے میں عجیب لگ سکتی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے نتائج کا سراغ یہاں تلاش کیا جائے۔ لیکن امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کیے جانے کے پانچ ماہ بعد بانڈ مارکیٹ ایک ایسے تنازع کے ایک اور پیچیدہ اثر کو بھانپتی دکھائی دے رہی ہے، جس کے معاشی اثرات اس کے منصوبہ سازوں کے گمان سے کہیں زیادہ دور تک پھیلتے جا رہے ہیں۔ تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ رہی ہیں، افراطِ زر کے خدشات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، طویل المدت امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈ غیر آرام دہ سطحوں کی جانب بڑھ رہی ہے، جبکہ فیڈرل ریزرو سیاسی دباؤ اور قیمتوں کے استحکام کے درمیان پھنس گیا ہے۔

امن کے معاشی ثمرات کا تو ذکر ہی کیا۔

فوری مسئلہ تیل ہے۔ تہران کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، بحری جہازوں پر حملے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں اور ایران کا اصرار ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک واشنگٹن اس کی شرائط تسلیم نہیں کرتا۔ منگل کو برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 89 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، کیونکہ جلد کسی معاہدے کی امیدیں دم توڑتی گئیں۔ جنگ سے قبل دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل آبنائے ہرمز سے ہوتی تھی۔ جب توانائی کی یہ اہم گزرگاہ اب بھی متاثر ہے تو مارکیٹیں کس اعتماد کے ساتھ یہ فرض کر سکتی ہیں کہ توانائی کا جھٹکا اب ختم ہو رہا ہے؟

یہ سوال براہِ راست بانڈ مارکیٹ تک لے جاتا ہے۔ امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی ییلڈ 4.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو 18 ماہ کی بلند ترین سطح ہے، جبکہ 30 سالہ بانڈ کی ییلڈ 5.20 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2007 کے بعد دیکھی جانے والی بلند ترین سطح ہے۔ بانڈز کی طویل مدتی ییلڈز کا رجحان ظاہر کرتا ہے کہ مارکیٹ افراطِ زر، مالیاتی خساروں اور زری پالیسی کی ساکھ کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہوتی جا رہی ہے۔ اور یہی صورتِ حال ایک نہایت دلچسپ سیاسی مسئلہ پیدا کرتی ہے۔

ٹرمپ شرحِ سود کم چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ طویل مدتی ٹریژری بانڈز کی ییلڈ کم دیکھنا چاہتے ہیں۔ حالات معمول پر ہوتے تو دونوں کو بجا طور پر توقع ہو سکتی تھی کہ ان کی یہ خواہش ایک ساتھ پوری ہو جائے گی۔ لیکن اگر تیل کا جھٹکا افراطِ زر کو مسلسل بلند رکھے تو پھر کیا ہوگا؟

اگر فیڈرل ریزرو ضرورت سے زیادہ نرم زری پالیسی اختیار کرتے ہوئے قلیل مدتی قرضوں کی لاگت کم کر دے تو وائٹ ہاؤس کی خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر بانڈ سرمایہ کاروں نے اس نرمی کو اس بات کی علامت سمجھ لیا کہ مرکزی بینک افراطِ زر پر قابو پانے کے معاملے میں پہلے جتنا سنجیدہ نہیں رہا، تو کیا وہ طویل مدتی قرضے رکھنے کے عوض زیادہ منافع کا مطالبہ نہیں کریں گے؟ ایسی صورت میں 10 سالہ بانڈ کی ییلڈ مزید بڑھ سکتی ہے اور نتیجتاً عین وہی صورتِ حال پیدا ہوگی جس سے بیسنٹ بچنا چاہتے ہیں۔

اور طویل مدتی ییلڈز کو نیچے لانے کا سبب کیا ہو سکتا ہے؟ شاید ایسا فیڈرل ریزرو جو شرحِ سود سخت کر کے افراطِ زر سے نمٹنے کے عزم کا عملی مظاہرہ کرے۔ غالباً اوول آفس میں ایسی گفتگو خاصی دلچسپ ہوگی۔

یہیں سے ییلڈ کرو سیاسی صورتحال کے بارے میں وہ کچھ بتانا شروع کرتی ہے جو کوئی انتخابی تقریر کبھی نہیں بتا سکتی۔ ٹرمپ انتظامیہ نومبر کے کانگریسی انتخابات سے قبل سستی رقم چاہتی ہے۔ محکمہ خزانہ چاہتا ہے کہ حکومتی قرضوں کی مالی اعانت کی لاگت قابو میں رہے۔ بانڈ مارکیٹ افراطِ زر سے تحفظ چاہتی ہے۔ اور فیڈ کو اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنی ہے، ساتھ ہی یہ تاثر بھی دینا ہے کہ عمارت کے باہر ہونے والی سیاسی شور شرابے کی اسے کوئی خبر نہیں۔

کیا کیون وارش یہ توازن قائم کر سکیں گے؟

ان کی تقرری سے فیڈ کی خودمختاری پر سوالات اٹھنا پہلے ہی طے تھا، کیونکہ ٹرمپ کم شرحِ سود کی اپنی خواہش کا کھل کر اظہار کر چکے ہیں۔ تاہم، اب وارش کو ایسے حالات کا سامنا ہے جو شاید صدر کے تصور سے کہیں کم سازگار ہیں۔ افراطِ زر اب بھی فیڈ کے 2 فیصد کے ہدف سے اوپر ہے، توانائی کی قیمتوں پر ایک بار پھر دباؤ بڑھ رہا ہے اور فیڈ کے کئی پالیسی ساز پہلے ہی شرحِ سود میں اضافے کی جانب زیادہ آمادگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق رات گئے جاری ہونے والے امریکا کے تازہ افراطِ زر کے اعداد و شمار اس کالم کی تحریر کے وقت دستیاب نہیں تھے۔ مارکیٹیں ستمبر کے فیڈ اجلاس میں شرحِ سود برقرار رکھنے اور ایک چوتھائی فیصد اضافے، دونوں امکانات کو تقریباً برابر سمجھ رہی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ آنے والے اعداد و شمار خاصی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ لیکن کیا اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ کیون وارش کا ردِعمل اس سے بھی زیادہ اہم ہو گیا ہے؟

اگر افراطِ زر توقع سے زیادہ بڑھا تو شرحِ سود میں اضافے کا دباؤ بڑھے گا۔ اگر اعداد و شمار نسبتاً نرم رہے تو فیڈ کے پاس شرح برقرار رکھنے کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔ لیکن اس سے بھی معاملہ شاید پوری طرح حل نہ ہو۔ اگر مرکزی بینک شرحِ سود بڑھانے سے گریزاں نظر آیا تو کیا افراطِ زر کی تشویش ییلڈ کرو کے مختصر مدتی سرے سے منتقل ہو کر طویل مدتی سرے پر نہیں پہنچ جائے گی؟

یہی اصل جال ہے۔

اور یہ صورتِ حال ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب ٹرمپ نے خود فیڈرل ریزرو سے ایک بار پھر محاذ آرائی شروع کر دی ہے۔ ان کی انتظامیہ ایک مرتبہ پھر فیڈ کی گورنر لیزا کک کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے، اس بار ان پر عائد ایسے رہن فراڈ کے الزامات کی بنیاد پر جن کا تاحال کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب صدر کے وارش سے رابطوں کے حوالے سے بھی سوالات برقرار ہیں۔ ایسے وقت میں، جب بانڈ مارکیٹ پہلے ہی یہ سوچ رہی ہے کہ مرکزی بینک قیمتوں کے استحکام کے دفاع میں کس حد تک مضبوطی دکھائے گا، اس سے زیادہ ناموزوں وقت شاید ہی ہو سکتا تھا۔

شاید یہی وہ مقام ہے جہاں ایران کے خلاف جنگ کا ایک اور غیر متوقع نتیجہ سامنے آتا ہے۔

جنگ سے بظاہر جغرافیائی سیاسی مقاصد حاصل ہونے کی توقع تھی، مگر اس نے پہلے ہی توانائی کی منڈیوں اور عالمی تجارت کو متاثر کر دیا ہے۔ اب آبنائے ہرمز کے گرد جاری غیر یقینی صورتحال تیل کی قیمتوں کو بلند رکھنے میں مدد دے رہی ہے، جس سے افراطِ زر کے خدشات بڑھ رہے ہیں، زری پالیسی مزید پیچیدہ ہو رہی ہے اور واشنگٹن کو یہ حقیقت معلوم ہو رہی ہے کہ شرحِ سود کم کرنے کا مطالبہ کرنا، بانڈ سرمایہ کاروں کو ایسا کرنے پر آمادہ کرنے کے مقابلے میں کہیں آسان ہے۔

اور ان اثرات تک معاملہ امریکا تک محدود نہیں رہتا۔

امریکی ٹریژری ییلڈ کرو اب بھی ان بنیادی ذرائع میں شامل ہے جن کے ذریعے عالمی مالیاتی حالات دنیا بھر تک منتقل ہوتے ہیں۔ سرکاری قرضوں کی لاگت، کارپوریٹ قرضے، رہن، کرنسیوں اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فنانسنگ، سب براہِ راست یا بالواسطہ امریکی ییلڈز میں ہونے والی تبدیلیوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ جب طویل مدتی ییلڈز بڑھتی ہیں اور ڈالر مضبوط ہوتا ہے تو مالیاتی حالات وال اسٹریٹ سے کہیں آگے تک سخت ہو جاتے ہیں۔

تو پھر پاکستان جیسی تیل درآمد کرنے والی اور بیرونی فنانسنگ پر انحصار رکھنے والی معیشت کہاں کھڑی ہوتی ہے؟

خام تیل کی بلند قیمتیں درآمدی بل اور افراطِ زر کے لیے خطرہ ہیں۔ ٹریژری بانڈز کی بلند ییلڈز بیرونی سرمایہ کے حصول کی لاگت بڑھا سکتی ہیں۔ مضبوط ڈالر ابھرتی ہوئی اور سرحدی معیشتوں کی کرنسیوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ اگر یہ تمام عوامل ایک ساتھ اثرانداز ہوں تو کمزور معیشتوں کے پاس حالات سے نمٹنے کے لیے حقیقی طور پر کتنی گنجائش باقی رہ جاتی ہے؟

شاید یہی وجہ ہے کہ بانڈ مارکیٹ پر اتنی گہری نظر رکھنا ضروری ہے۔ ایک بار پھر مالیاتی قیمتیں دنیا کے اقتدار کے ایوانوں کو درپیش تضادات کی غیر معمولی حد تک بے لاگ تصویر پیش کر رہی ہیں۔

ٹرمپ شرحِ سود کم چاہتے ہیں۔ بیسنٹ ییلڈز کم چاہتے ہیں۔ فیڈ اپنی ساکھ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ بانڈ مارکیٹ افراطِ زر سے تحفظ چاہتی ہے۔ ایران چاہتا ہے کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے پہلے اس کی شرائط پوری کی جائیں۔

اور بظاہر سب ہی امن چاہتے ہیں۔

ایسے میں حیرت نہیں کہ ایک مارکیٹ تجزیہ کار نے حالیہ دنوں اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے شاید سب سے کارآمد مشورہ دیا:’’اگر آپ الجھن کا شکار نہیں ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پوری توجہ نہیں دے رہے۔‘‘

کاپی رائٹ: بزنس ریکارڈر، 2026