Business Recorder - Business & Finance

ایف بی آر کا سپر ٹیکس ختم کرنے کا عندیہ، لاہور چیمبر کا خیرمقدم
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر تنویر احمد شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کے ممکنہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کاروباری لاگت کم کرنے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر نے کہا کہ کاروباری برادری طویل عرصے سے موجودہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکسز کے بوجھ کو معقول بنانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپر ٹیکس کاروباری اداروں پر اضافی مالی بوجھ ڈالتا ہے جس سے ان کی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں میں توسیع اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے حکومت اور ایف بی آر پر زور دیا کہ سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کی جانب پیشرفت کی جائے کیونکہ اس اقدام سے کاروباری برادری کو ضروری ریلیف ملے گا، کاروباری اعتماد میں بہتری آئے گی اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

تنویر احمد شیخ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کاروباری ادارے مہنگی پیداواری لاگت، توانائی کی بلند قیمتوں اور دیگر انتظامی اخراجات کا سامنا کر رہے ہیں، ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی سے کاروبار کرنے کی مجموعی لاگت کم کرنے اور پاکستانی صنعت کی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے میں نمایاں مدد ملے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026