Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایک) میں جمعرات کو بھی خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کی بدولت بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے ابتدائی اوقات میں تقریباً 1,100 پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 10:50 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 1,080.66 پوائنٹس یا 0.60 فیصد اضافے سے 181,391.87 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

سیمنٹ، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی۔ این بی پی، ایم سی بی، ایف ایف سی، حبکو اور یوبی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بحالی دیکھنے میں آئی اور مسلسل دو سیشنز کی منافع خوری کے بعد خریداری بحال ہونے سے مارکیٹ میں تیزی رہی۔ امریکی اور ایرانی جنگ بندی میں توسیع کی اطلاعات نے کاروبار کے اختتام کے قریب مارکیٹ کو مزید تقویت دی۔بینچ مارک 100 انڈیکس 180,311.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر ایشیائی حصص میں جمعرات کو تیزی دیکھی گئی، امریکی افراطِ زر کے اعدادوشمار توقعات کے مطابق آنے سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے مستقبل قریب میں مزید شرحِ سود میں اضافے کے امکانات کم ہوگئے جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان خلیجی جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر تعطل برقرار رہنے کے باعث تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کے قریب رہی۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کا وسیع ترین انڈیکس 0.97 فیصد بڑھ گیا جس کی قیادت جنوبی کوریا کے حصص نے کی جو 4.4 فیصد اوپر گیا۔ جاپان کا نکی انڈیکس 1.86 فیصد جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔

امریکی اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں صارفین کی قیمتوں میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا جو توقعات کے عین مطابق ہے۔ معمولی اضافے سے آئندہ ماہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے جواز کو تقویت ملنے کے امکانات کم ہوگئے۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ کے مطابق منی مارکیٹس میں اگلے ماہ شرحِ سود میں اضافے کے امکانات 40 فیصد تک آگئے ہیں جو ایک ہفتہ قبل 54 فیصد تھے۔

ایشیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی، تاہم قیمتیں بدستور بلند سطح پر رہیں۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے