Business Recorder - Markets

جاز ورلڈ ایف پی سی سی آئی کی رکن تنظیموں کو رعایت فراہم کرے گا
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف اکرام شیخ نے جاز ورلڈ پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں, اس معاہدے کے تحت جاز ورلڈ، ایف پی سی سی آئی سے منسلک تجارتی تنظیموں اور ان کے انفرادی اراکین کو اپنی ڈیجیٹل اور انٹرپرائز سلوشنز پر 30 فیصد رعایت فراہم کرے گا۔ اس اہم پیش رفت کا مقصد جدید ڈیجیٹل سہولیات کو کاروباری برادری کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانا اور کاروباری اداروں کو کم لاگت میں ٹیکنالوجی اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ایف پی سی سی آئی اور جاز ورلڈ کے درمیان شراکت داری کو پاکستان کی متنوع کاروباری برادری کے لیے عملی ڈیجیٹل اور انٹرپرائز سلوشنز کی فراہمی کی جانب ایک مثبت اور بروقت قدم قرار دیا۔aنہوں نے کہا کہ اس شراکت داری میں بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، چھوٹے تاجروں اور خواتین کے زیرِ قیادت کاروباروں اداروں کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے اشتراکات نجی شعبے کی مسابقتی صلاحیت، کاروباری دستاویزات و رجسٹریشن کے عمل اور مجموعی انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے پالیسی ایڈوائزری بورڈکے چیئرمین میاں زاہد حسین جنہوں نے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاز ورلڈ پاکستان کے ساتھ معاہدے کی شرائط و ضوابط طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایسے مرحلے سے گزر رہا ہے کہ جہاں ڈیجیٹل تبدیلی اب کوئی انتخاب نہیں بلکہ معاشی ضرورت بن چکی ہے.

انہوں نے کہا کہ روزگار کاروباری سرگرمیوں اور انٹرپرینیورشپ کا ایک اہم ستون ہیں، تاہم بہت سے کاروباری ادارے اب بھی سستی کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل ٹولز اور جدید انٹرپرائز سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے جاز ورلڈ پاکستان کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے وسیع نیٹ ورک کے لیے انٹرپرائز سلوشنز فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی کے ملک بھر میں 307 تجارتی تنظیموں پر مشتمل وسیع نیٹ ورک کے ذریعے 10 لاکھ سے زائد کاروباری اداروں کی نمائندگی کی جاتی ہے۔