Business Recorder - Pakistan

پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، امریکا اور ایران نے جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیا، رپورٹ
انادولو ایجنسی نے پاکستانی حکومتی ذرائع کے حوالے سے  بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت 60 روزہ مہلت ختم ہونے سے قبل جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔

اس سے قبل وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران کے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایک خصوصی اور اہم  پیغام ایرانی قیادت تک پہنچایا۔

محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل خلیجی ممالک، ایران اور امریکا سے رابطے میں ہیں۔

منگل کو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے عندیہ دیا تھا کہ امریکا اور ایران ایک ایسے انتظام یا معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس سے توانائی کی عالمی منڈیوں کو متاثر کرنے والی کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے۔

خواجہ آصف نے بلومبرگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملات دوبارہ امن معاہدے یا کسی ڈیل کے حق میں بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سے تین دن کے اشارے یہی بتا رہے ہیں کہ ہم کسی نہ کسی نوعیت کے انتظام یا معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال سفارتی ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔ یہ تنازع 28 فروری 2026 کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور اس کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں سے شروع ہوا تھا۔

پاکستان کی ان کوششوں کو چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور اقوامِ متحدہ سمیت مختلف علاقائی اور عالمی شراکت داروں کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔