Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج : خریداری کا رجحان لوٹ آیا، 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو خریداری کا رجحان بحال ہوگیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100  انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انڈیکس مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھا اور دورانِ کاروبار 180,901.26 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تاہم دوپہر کے قریب اسے فروخت کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی سہ پہر میں انڈیکس 179,920.10 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا، تاہم بعد ازاں خریداری کا رجحان بحال ہونے پر اس نے دوبارہ بہتری حاصل کرلی۔

مجموعی طور پر مارکیٹ میں ملا جلا کاروبار دیکھنے میں آیا اور دورانِ کاروبار انڈیکس میں نمایاں اتار چڑھاؤ رہا، تاہم اختتام پر یہ مثبت زون میں رہنے میں کامیاب رہا۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100  انڈیکس 464.53 پوائنٹس یا 0.26 فیصد اضافے کے بعد 180,311.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی مارکیٹ کے بعد کی رپورٹ کے مطابق مثبت جانب پی او ایل، ماری، ایچ بی ایل، حبکو اور بی اے ایچ ایل نمایاں منافع کمانے والے شیئرز رہے، جنہوں نے مجموعی طور پر کے ایس ای-100 انڈیکس میں تقریباً 410 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

ادھر انادولو ایجنسی نے پاکستان کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ اسلام آباد معاہدے (ایم او یو) کے تحت 60 روز کی مہلت ختم ہونے سے قبل امریکا اور ایران نے جنگ بندی (سیز فائر) میں توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر فروخت کے دباؤ میں آگئی جس کی وجہ جغرافیائی سیاسی بے یقینی میں اضافہ، خام تیل کی قیمتوں میں بڑھتا ہوا رجحان اور مستقبل قریب میں امریکا، ایران معاہدے کے امکانات میں کمی تھی۔ بینچ مارک انڈیکس 1,463.60 پوائنٹس یا 0.81 فیصد کمی سے 179,846.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی منڈیوں میں بدھ کو اہم امریکی مہنگائی کے اعدادوشمار سے قبل بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ خطے کی حصص بازاروں میں محتاط انداز میں معمولی تیزی دیکھی گئی۔

جاپان اور امریکا کی جانب سے کرنسی مارکیٹ میں نایاب مداخلت کے بعد حاصل ہونے والے زیادہ تر اضافے کو واپس گنوا دینے کے بعد ین بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں تقریباً مستحکم رہا۔

امریکا اور ایران کے حامی یمن کے حوثیوں نے بحری جہازوں کے خلاف الگ الگ حملوں کی اطلاعات دیں جبکہ شمالی کوریا کی جانب سے علی الصبح میزائل داغے جانے کے واقعے نے ایشیا میں بے چینی پیدا کردی۔ مارکیٹوں کی نظریں دن کے آخر میں جاری ہونے والے امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعدادوشمار پر مرکوز رہیں جن سے فیڈرل ریزرو کی ممکنہ شرح سود میں اضافے کے وقت کے بارے میں اشارے ملنے کی توقع ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت 0.89 فیصد اضافے سے 83.94 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ خام تیل 0.78 فیصد بڑھ کر 89.60 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت بھی 0.46 فیصد اضافے سے 4,387.03 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کا وسیع تر ایم ایس سی آئی انڈیکس 0.5 فیصد بڑھ گیا جبکہ تعطیل کے بعد مارکیٹ دوبارہ کھلنے پر جاپان کا بینچ مارک نکئی انڈیکس تقریباً مستحکم رہا۔

دریں اثنا پاکستانی روپے نے بدھ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار رکھا۔ مقامی کرنسی دن کے اختتام پر 0.01 روپے کے اضافے سے 277.66 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔

آل شیئر انڈیکس میں کاروباری حجم گزشتہ سیشن کے 86 کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار حصص کے مقابلے میں کم ہو کر 74 کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار حصص رہ گیا۔

حصص کی مجموعی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 38.86 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہو کر 32.19 ارب روپے رہی۔

سینرجیکو پی کے 6 کروڑ 77 لاکھ 50 ہزار حصص کے کاروبار کے ساتھ حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہی۔ ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ 6 کروڑ 75 لاکھ 30 ہزار حصص کے ساتھ دوسرے جبکہ ہیسکول پٹرول 4 کروڑ 72 لاکھ 70 ہزار حصص کے کاروبار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

بدھ کو مجموعی طور پر 491 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں 249 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 211 میں کمی جبکہ 31 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔