Business Recorder - News

حکومت اور گنکور گروپ کا پٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کی عالمی انرجی ٹریڈنگ کمپنی  گنکور گروپ نے  ملک کی توانائی کی سیکیورٹی اور اقتصادی ترقی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جاری تعاون اور اشتراک، بالخصوص ریفائنری میں جدت، پٹرولیم سیکٹر کی اصلاحات، مارکیٹ کی ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایک بیان کے مطابق کمپنی کے  وفد نے پیر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی اور پاکستان کے انرجی اور پٹرولیم سیکٹرز میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد میں گلوبل ہیڈ آف پورٹ فولیو شہاب ریچیال، کارپوریٹ افیئرز ڈائریکٹر سیٹھ تھامس پیٹراس اور ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز کاشف مئیو شامل تھے۔

ملاقات کے دوران احد چیمہ نے ملک کی آئل ریفائنریز کو اپ گریڈ اور جدید بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت پٹرولیم سیکٹر کو مضبوط بنانے اور اس کی کارکردگی اور مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے فعال طور پر اقدامات کر رہی ہے۔

گنکور گروپ کے وفد نے ریفائنری کی اپ گریڈیشن کے عمل میں حکومت کی حمایت کرنے اور اس سلسلے میں مزید تعاون کے راستے تلاش کرنے کی اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے پٹرولیم کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حکومت کے مجوزہ اقدام پر بھی بات کی، اسے پٹرولیم مارکیٹ میں اصلاحات کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ  کابینہ جلد ہی مجوزہ ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری دے سکتی ہے، جس سے ایک زیادہ مسابقتی اور مؤثر پٹرولیم مارکیٹ کی راہ ہموار ہوگی۔

گروپ نے اس مجوزہ ڈی ریگولیشن کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات کا نوٹس لیا کہ اس سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ ملے گا اور اس شعبے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

وفد کو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں حکومت کے جاری اصلاحاتی عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جس میں ادارہ جاتی اور آپریشنل اصلاحات کے ذریعے ملک کی معروف سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

گنکور گروپ کے حکام نے خلیجی بحران کے دوران ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے میں حکومتِ پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ بین الاقوامی سطح پر چیلنجنگ صورتحال کے باوجود ملک میں ایندھن وافر مقدار میں دستیاب رہا، جو کہ سپلائی چین کی حکومتی سطح پر مؤثر مینجمنٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

احد چیمہ نے کہا کہ بحران کے دوران ایندھن کی فراہمی کو برقرار رکھنا اور قیمتوں کو مستحکم رکھنا ایک چیلنجنگ کام تھا، لیکن حکومت نے اوگرا  اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر بروقت اقدامات کیے، تاکہ ایندھن کی مسلسل فراہمی کو یقینی اور صارفین کو کسی بھی خلل سے بچایا جا سکے۔

گنکور کے حکام نے وفاقی وزیر کو یہ بھی بتایا کہ پاکسو گنکور لمیٹڈ (پی جی ایل) پاکستان میں اپنے کاروبار اور نیٹ ورک کو وسعت دے رہی ہے۔

توسیعی منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے احد چیمہ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت جائز کاروباری اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو آسان بنانے اور سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے پٹرولیم سیکٹر کی ریگولیشن اور نگرانی میں اوگرا کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی، جبکہ توانائی کی مارکیٹ میں شفافیت، کارکردگی، مسابقت اور سرمایہ کاری کو بہتر بنانے کے مقصد کے تحت اصلاحات کے وسیع تر حکومتی ایجنڈے پر زور دیا۔