Business Recorder - Markets - Financial

گھر ہو تو اپنا پروگرام، میزان بینک کی ہاؤسنگ فنانسنگ 3 ارب روپے سے تجاوز کرگئی
پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک میزان بینک نے حکومت پاکستان کے فلیگ شپ سستے ہاؤسنگ اقدام وزیراعظم اپنا گھر پروگرام – گھر ہو تو اپنا کے تحت مجموعی طور پر 3.05 ارب روپے سے زائد کی فنانسنگ جاری کرنے کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ سنگِ میل میزان بینک کی شریعہ کمپلائنٹ ہاؤسنگ فنانس سہولیات کو بڑھتی ہوئی ترجیح اور اخلاقی، شفاف اور صارف مرکز فنانسنگ کے ذریعے گھر کی ملکیت کو مزید قابل رسائی بنانے کے بینک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام – گھر ہو تو اپنا  ملک گیر سبسڈائزڈ ہاؤسنگ فنانس اسکیم ہے، جس کا آغاز وزیراعظم شہباز شریف نے 30 اپریل 2026 کو کیا تھا۔

اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں رہائش کی کمی سے نمٹنے کے لیے کم اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کو گھر کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے سستی اور طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینا بھی پروگرام کا مقصد ہے۔

یہ پروگرام نجی شعبے، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا۔

بیان کے مطابق میزان بینک نے گھر ہو تو اپنا پروگرام کے تحت 3,000 سے زائد ہاؤسنگ فنانس درخواستوں کی منظوری دی، جن کے تحت مجموعی منظور شدہ فنانسنگ کی رقم 22.557 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے میزان بینک کے گروپ ہیڈ، کنزیومر فنانس اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ احمد علی صدیقی نے کہا کہ سستے گھر کی ملکیت کو فروغ دینا میزان بینک کی اہم اسٹریٹجک ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3,000 سے زائد منظور شدہ درخواستیں زیرِ عمل ہیں اور بینک حکومت کے سستے ہاؤسنگ کے ایجنڈے کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ اخلاقی اسلامی فنانسنگ کے ذریعے مزید ہزاروں پاکستانی خاندانوں کو اپنا گھر حاصل کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔