Business Recorder - Sports

اینڈریو فلنٹوف انگلینڈ لائنز کی کوچنگ سے مستعفی
برطانوی کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے انگلینڈ لائنز کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 48 سالہ فلنٹوف اب آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی کوچنگ کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

فلنٹوف ستمبر 2024 سے انگلینڈ کی سیکنڈ اسٹرنگ ٹیم کی کوچنگ کر رہے تھے اور ابتدائی طور پر توقع کی جارہی تھی کہ وہ جون میں اعلان کردہ سڈنی تھنڈر میں اپنی تقرری کے ساتھ ساتھ اس عہدے پر بھی کام جاری رکھیں گے۔

تاہم انہوں نے لائنز کے آئندہ میچوں سے پہلے قومی سیٹ اپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس میں رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کا چار روزہ وارم اپ میچ بھی شامل ہے۔

فلنٹوف نے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے میں نے لائنز کے ساتھ اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہ صرف ملک کے بہترین نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہوئی بلکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھرتے اور ترقی کرتے دیکھ کر بھی بے حد فخر محسوس ہوا۔

فلنٹوف نے مزید کہا  کہ میں سال کے آخر میں تھنڈر کے ساتھ کام شروع کرنے اور یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں کہ کوچنگ مجھے کہاں تک لے جاتی ہے۔