Business Recorder - Pakistan

ہنگو میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرام شہید ہوگئے.

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے گھبراہٹ میں ایک مسجد کے اندر پناہ لے لی اور جائے عبادت کی حرمت کو صریحاً نظرانداز کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرام شہید ہوگئے، کیپٹن حمزہ اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے خوارج کا مسلسل تعاقب کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج متعدد شہریوں کے قتل اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

صدر مملکت کا  کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو میں دہشت گردوں کے خاتمے کی کارروائی میں دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر کیپٹن حمزہ اکرم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مادر وطن اپنے اس دلیر سپوت کی قومی امن و سلامتی کے دشمن بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر عظیم قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی ارض وطن کے لیے لازوال قربانیوں کی مقروض ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔