Business Recorder - Sports

بیڈمنٹن عالمی چیمپئن شپ میں کوئی شرارت یا بدنظمی برداشت نہیں ہوگی، بھارت
بھارت میں رواں سال منعقد ہونے والے انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوران بندروں کی موجودگی اور پرندوں کی بیٹ کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم حکام نے بدھ کو یقین دہانی کرائی کہ اس ماہ ہونے والی عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں ایسے مسائل دوبارہ پیش نہیں آئیں گے۔

17 برس بعد بیڈمنٹن کی عالمی چیمپئن شپ ایک بار پھر بھارت میں منعقد ہو رہی ہے، جو 17 سے 23 اگست تک نئی دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

جنوری 2026 میں اسی مقام پر منعقد ہونے والے انڈیا اوپن کے دوران ناقص صفائی اور انتظامات پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ کئی روز تک مقابلے متاثر رہے، جبکہ ایک سیمی فائنل کے دوران پرندوں کے گھونسلے کا ملبہ کورٹ پر گرنے سے کھیل روکنا پڑا تھا۔

اس کے علاوہ کورٹ پر پرندوں کی بیٹ بھی دیکھی گئی، جبکہ ٹی وی فوٹیج میں ایک بندر کو تماشائیوں کے اسٹینڈز میں گھومتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔

بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) کے سیکریٹری سنجے مشرا نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا، ”مجھے سو فیصد یقین ہے کہ اس بار عالمی چیمپئن شپ کے دوران کبوتروں، دیگر پرندوں یا جانوروں سے متعلق کسی بھی قسم کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔“

انہوں نے کہا، ”انڈیا اوپن کے دوران سامنے آنے والے تمام مسائل حل کر دیے گئے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ عالمی چیمپئن شپ اب تک کے بہترین ایڈیشنز میں سے ایک ثابت ہوگی۔“

نئی دہلی میں بدھ کے روز عالمی چیمپئن شپ کے 30ویں ایڈیشن کے ڈراز کا اعلان کیا گیا، جبکہ ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے حکام نے بھی کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اعتماد کا اظہار کیا۔

بی ڈبلیو ایف کے ایونٹس ڈائریکٹر برائے ٹورنامنٹ آپریشنز سیلوامریش سپرامنیم نے اے ایف پی کو بتایا، ”اس مقام پر بڑے پیمانے پر کام کیا گیا ہے، جس میں واٹر پروفنگ اور چھت پر خصوصی جیل لگانا بھی شامل ہے تاکہ کبوتر شہتیروں پر نہ بیٹھ سکیں۔“

انہوں نے کہا، ”چھت کا بڑا حصہ خراب ہو چکا تھا، تاریں بھی کھلی ہوئی تھیں۔ اب ان سب کی مرمت کر دی گئی ہے اور پورے اسٹیڈیم کی گہری صفائی بھی کی گئی ہے۔“

سپرامنیم کے مطابق، ”اسی مقام پر انڈیا اوپن کرانے کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ کن امور میں بہتری کی ضرورت ہے، اور ہم اس مقصد میں کامیاب رہے۔“

انہوں نے مزید کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ اس معاملے پر کافی منفی تشہیر ہوئی، لیکن اس کا مثبت پہلو یہ ہے کہ سب نے مل کر اسٹیڈیم کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔“

چین کے شی یوچی مردوں کے سنگلز میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، جبکہ گزشتہ سال پیرس میں خواتین کے سنگلز کا ٹائٹل جاپان کی اکانے یاماگوچی نے جیتا تھا۔